khwab ki tabeer alif se

khwab mein aata dekhna

آٹا

khwab mein aata dekhna khwab mein aata dekhna

khwab mein aata dekhna

آٹا

آٹا خواب میں دیکھنامال اور نعمت حلال کی دلیل ہے جو بغیر رنج کے حاصل ہو گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آٹا برف کی مانند ہوا سے آتا ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر خواب دیکھنے والے کو مال اور نعمت حلال حاصل ہو گی جہاں سے کہ امید نہیں ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کے آٹے کی تعبیر دین کی درستی کی دلیل۔ اور گیہوں کے آٹے کی تعبیرمال و دولت ہے جو تجارت سے حاصل ہوگی اور بہت فائدہ ہو گا۔ اور باجرے کا آٹا تھوڑے مال کی دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو آٹا بیچتےہوئے دیکھنا اپنے دین کو دنیا کے بدلے فروخت کرنے کی دلیل ہے۔

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

 بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support