khwab ki tabeer

Khwabon k hal waqat qisam aur surat

khwabon-k-hal-waqat-qisam

خوابوں کے حال اور وقت اور ختم اور ضورت سے معرفت کرنی

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب وقت کے لحاظ سے بد لتا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں رات کو دیکھے کہ پل یا  راستے پر بیٹھا ہے۔ اس کو اس کے کام میں تھوڑا نفع ہو گا اور اگر یہی خواب دن کو دیکھے تو وہ اپنی عورت کو طلاق دے گا۔ اگر رات کو خواب میں دیکھا ہے کہ مرغ نے کتے کو پکڑا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو کسی نادان سے واسطہ پڑئے گا، اور یہی خواب دن میں دیکھے گا توبیمار ہو گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب اصل سے دین صنعت و حرفت اور

کسب کے لحاظ سے نہیں پھرتاہے۔ ایک ہی خواب کی تادیلیں مختلف ہیں۔ ایک ہی خواب کی تاد میں عذاب ہے۔

حق تعالی کا فرمان ہے۔ ( ان کے ہاتھ جکڑے گئے اور ان کی باتوں کی وجہ سے لعنت پڑی )۔جب یہ خواب نیک آدمی دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ گناہوں اور برے کاموں سے دستبردار ہو گا۔

 محمد بن عبد العزيز  صحیح سند کے ساتھ عبد الرحمن اسلمی سے روایت کرتے ہیں کہ رسولﷺ نے حضرت صدیق رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ میں بھائی چارہ کر دیا اور سلمان رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک خواب دیکھا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان کیا اور اس خواب کا سبب ان سے دور ہو ا۔ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ قیامت تک تمہارے سر سے ہاتھ کو تاہ ہوا۔ سلمان رضی اللہ تعالی عنہ اس خواب کی آنحضرت ﷺکو خبر دی۔ آپ ﷺنے بھی وہی تاویل بیان کی جو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان کی تھی۔

 ابو مسلم رحمتہ اللہ علیہ عنہ عطا بن خباب سے روایت کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص خواب میں منبر پر ہے، اس کی تاویل یہ ہے کہ اگر وہ شخص نیک ہے تو شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر وہ برائی ہے تو وہ پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔

حد ید الحدیث میں ہے کہ احمد بن سعد حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے آنحضرت ﷺسے دریافت کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرے گھر کی چھت کا ستون مجھ پر ٹوٹا ہوا ہے۔ آپ ﷺنے فرمایا تیرا شوہر سفر سے آئے گا۔ دوسری دفعہ اس نے یہی خواب دیکھا اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ سے تعبیر پوچھی ، آپ نے فرمایا کہ تیرا شوہر مرے گا۔ دونوں خواب ایک ہی تھے لیکن وقت کے اختلاف سے تعبیر مختلف ہو گئی ۔

حضرت ابو حاتم اصمعی سے روایت کرتے ہیں کہ اشعری نے پوچھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ گیہوں کو جو کے بدلے بیچتا ہوں۔ آپ نے جواب دیا کہ تم قرآن مجید کو شعر سے بدلتے ہو۔ آدمی کی حالت کی تبدیلی سے گیہوں اور جو اپنی اصلیت سے بدل گئے ۔ اگر کوئی یہی خواب دیکھے تو اصمعی کے ساتھی کی بات یاد رکھے ۔

 کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جو شخص فصل بہار میں خواب دیکھے، نیک ہے، لیکن اس کی تاویل دیر کے بعد ظاہر ہو گی اور گرمی کے موسم کے خواب کی تاویل بہت جلد ی ظاہر ہوتی ہے اور جو شخص خزاں کی فصل میں خواب دیکھے ۔ اس کی تاویل درست نہ ہو گی ۔ اس بات کی دلیل یہ ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے دریافت کیا کہ مجھے خواب میں ایک درخت کے ستر پتے شمار کرکے دیئے گئے ہیں۔ آپ نے جواب دیا کہ تجھے ستر لکڑ یاں پڑیں گی ۔اور اسی ہفتے میں اس پر ستر چھٹریاں ماری گئیں۔ پھر اسی شخص نے دوسرے سال میں وہی خواب ستر پتوں والا دیکھا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی الله تعالی عنہ سے تعبیر دریافت کی۔ آپ نے فرمایا کہ تجھے ستر ہزار در ہم ملیں گے۔ اس شخص نے عرض کی : یا امیر المؤمنین ! گذشتہ سال میں نے یہی خواب دیکھا تھا اور اس کی تناو میں ستر چوپ تھی اور میں نے اس سال بھی یہی خواب دیکھا ہے اور اس کی تاو میں ستر ہزار درہم ہے۔ آپ مجھ کو اس تاویل کے فرق کا پتہ دیں۔ آپ نے فرما یا گذشتہ سال تونے خواب فصل خزاں میں دیکھا تھا۔ اس وقت سب درخت خشک تھے اور پتے گرتے تھے۔ اس کی تاویل وہی تھی اور اس سال موسم بہار اور درختوں کا رخ ترقی کی طرف ہے۔ اس کی تاویل یہی ہے کہ پھر اس خواب دیکھنے والے نے ستر ہزار در ہم پائے۔

حضرت دانیال علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص صبح سے نیم روز تک خواب کی تعبیر دریافت کرے ۔ اس کی تاو یل  اقبال اور نیکی پر ہے اور زوال کے بعد رات تک شر اور فساد کی دلیل ہے۔ اور خواب کی تاویل روز ابر ، برف و باران اور آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت دریافت نہ کرنی چاہئے۔

جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے سب خوابوں سے سچا خواب وہ ہے جو وقت سحر سے آفتاب کے نکلنے تک آئے۔ یا آفتاب کی برابر ی پر خواب نیک اور درست آتا ہے اور تاویل خواب، در خنوں کا کھلنا، میووں کا پکنا، بڑے اچھے خواب ہیں اور ان کی تاو یل درست ہوتی ہے اور جو خواب سردی کے دنوں میں دیکھا جا ے اس کی تعبیر کا حکم کمزور ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support