khwab ki tabeer

khwab ki tabeer hazrat imam ibrahim karmani

khwab ki tabeer hazrat imam ibrahim karmani

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علیہ کے اقوال

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علی فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو خواب آئے کہ کوئی شخص اس کے گھر سے سرہانہ لے کر دوسرے گھر میں گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی شخص اس کی عورت یا لونڈی کو اغوا کرنا چاہتا ہے اور وہ ان کے در پے ہے۔ پتھر یا چونے کی سیڑھی پر چلنا اس بات کی نشانی ہے کہ خواب والا قدر و منزلت اور شرف و بزرگی حاصل کرے گا ۔

اگر خواب والے نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ وہ آسمان پر چلا گیا ہے اور پھر واپس نہیں آیا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کی اجل (موت) قریب آگئی ہے اور اگر واپس آ گیا ہے تو سمجھنا چاہئے کہ صاحب خواب تخت بیماری میں مبتلا ہو گا لیکن آخر کار شفایاب ہو جائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا خواب میں باغ سے مراد مالدار اور صاحب جمال آدی ہوتا ہے۔ اگر کوئی یہ خواب دیکھے کہ موسم بہار یا گرمی کے دنوں میں وہ خوش وخرم پھر رہا تھا اور اس باغ میں طرح طرح کے میوے تھے اور رنگارنگ پھول اور سبزے کھل رہے تھے اور پانی جاری تھا اور وہ اس باغ میں بیٹھا ہوا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب والا شہادت کی موت مرے گا۔ کیونکہ تمام سنتیں بہشت کی ہیں۔

اگر کوئی شخص حضرت محمدﷺ  کوکسی شہر یا کسی جگہ میں دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شہر یا جگر نعمت فراخ ہو جائے گی اور وہاں کے لوگوں کے لیے تسلی خاطر حاصل ہو جائے گی ۔ اگر کوئی شخص حضرت اسرافیل علیہ السلام کو غمناک دکھ اور غمناکی کی حالت میں نرسنگا پھو نکتے ہوئے دیکھے تو یہ اس بات کی علامت ہے اس ملک میں موت بہت ہوگی او ظالم ہلاک ہو جائیں گے۔

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ کسی کے مال کو مال والے کی رضامندی سے راہ خدا میں خرچ کر رہا تھا تو اس کے لیے خیر وشر کی تعبیر صاحب مال کی طرف پلٹ جائے گی۔

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ مرد کا پستان چوس رہا تھاتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب والا بیمار ہو جائے گا اور اگر اس کی عورت حاملہ ہو جائے تو اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ اس کا دل درد کر رہا تھا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ اس کا مال زیادہ ہو جائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دل کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ خواب والا دین و دنیا کے کاموں میں حریص ہے اور اگر اس کے دل سے خون نکل رہا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ برے کاموں سے توبہ کرے گا اور خدا تعالی کی طرف رجوع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے صفرانکل رہا تھاتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دل پرکوئی سختی یا زخم پہنچتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بے غم ہوجائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے موتی گر رہے تھے اور موتی اس نے منہ سے پھینک ڈالے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب تعبیر کافر ہو جائے گا (معاذ الله ) اور اگر دیکھے کہ موتی اس نے زمین پر سے اٹھا کر کھا لیے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مسلمان ہو جائے گا ۔

اگر کسی خواب میں گھڑا نظر آئے تو لونڈی یا خادم سے اس کی تعبیر کرنی چاہیے۔ اور اگر دیکھے کی اس نے کوئی گھڑا بنایا ہے یا خریدا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ لونڈی یا غلام خرید یگا یا اس کو کوئی نوکر ملے گا ۔

بٹیر کا خواب میں نظر آنا مال و روزی کی علامت ہے۔ خواب میں گدھے کا  سَم نظر آنا مال کی نشانی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support