khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein rashme kapra dekhna

خواب میں ریشمی کپڑا دیکھنا

khwab mein rashme kapra dekhna khwab mein rashme kapra dekhna

khwab mein rashme kapra dekhna

:خواب میں ریشمی کپڑا دیکھنا

1

 اسکی تعبیر مال کثیر ہے۔

2

 خواب دیکھا کہ اس نے ریشمی لباس پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حج کی دولت سے سرفراز ہوگا ۔

3

اگر کپڑا سرخ رنگ کا ہوتو یہ دنیا ہے جو جدید انداز سے ملے گی اور پیلے رنگ کا ہو تو دلیل ہے کہ مرض کے ساتھ دنیا ملے گی

4

۔ پیلے رنگ کے علاوہ ریشمی کے دیگر رنگ کے کپڑوں کی تعبیر اس کے پہنے والوں کے لئے مال ہے۔

khwab mein rashme kapra dekhna

 

:خواب میں ریشمی کپڑا دیکھنا

1
 خواب میں ریشمی جوڑے کا مالک بنا دیندار پرہیز گار صاحب ریاست ہونے کی بشارت ہے ایک دیندار شریفہ حسینہ معززہ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے ۔

2

 لپٹا ہوا ریشمی کپڑا خرید نا باندی خرید نے یا بہت ساری خوبصورت جاریات خریدنے کی دلیل ہے ۔

3

 خواب میں ریشم کا کپڑا زیب تن کرنا کسی خوبصورت کنواری لڑکی سے شادی کی بشارت ہے۔

4

 اور فقراء کے لئے ریشمی لباس پہننا دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی طرف دعوت دینے کی علامت ہے۔

-:حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری 6990) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

khawab ki tabeer in urdu ۔
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا

‘ کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ نے جو سعید کے بیٹے ہیں ‘ کہا کہ میں نے حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ کہا کہ میں نے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اچھے ) خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں ۔
(Sahih al-Bukhari 6984)
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ ان سے ابن الہاد نے ‘ ان سے عبداللہ بن خباب نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے ۔
اس پر اللہ کی حمد کرے اور اسے بتا دینا چاہئیے۔ لیکن اگر کوئی اس کے سوا کوئی ایسا خواب دیکھتا ہے جو اسے ناپسند ہے تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ پس اس کے شر سے پناہ مانگے اور کسی سے ایسے خواب کا ذکر نہ کرے ۔ یہ خواب اسے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔:
(Sahih al-Bukhari 6985)

ہم سے مسدد نے بیان کیا

‘ کہا ہم سے عبداللہ بن یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا اور ان کی تعریف کی کہ میں نے ان سے یمامہ میں ملاقات کی تھی ‘ ان سے ان کے والد نے ‘ ان سے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور ان سے
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے پس اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اسے اس سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئیے۔
اور بائیں طرف تھوکنا چاہئیے یہ خواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور عبداللہ بن یحییٰ سے ان کے والد نے اور ان سے عبداللہ بن ابی قتادہ نے بیان کیا اور ان سے ان کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کیا۔
(Sahih al-Bukhari 6986)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support