khwab ki tabeer pay se

khwab mein parda dekhna

 

khwab mein parda dekhnakhwab mein parda dekhna

پردہ
اگر خواب میں دیکھے کہ سرائے کے دروازے یا مسجد کے دروازے پر یا بازار میں پردہ پڑاہے. تو غم و اندوہ اور نہایت بڑے خطرے کی دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے. کہ پردہ ضائع ہوا تو صاحب خواب غم و اندوه سے خوشی پائے گا .اور ترس و بیم سے امن میں ہو گا۔

اور اگر پردہ دیکھے اور غیر معروف ہو تو نہایت سخت غم و اندوہ ہو گا. اور اگر وہ معروف ہے تو زیادہ آسان ہے) کبھی خواب میں اللہ تعالی کی اطاعت سے نکل کر اور عذاب کے تحت ہونے پر دلالت کرتا ہے .فرمان خداوندی ہے کیا وہ مامون ہو گئے کہ اۓ اللہ کی طرف سے ڈھانپنے والا عذا ب ۔

خواب میں پردہ مال یا خادم یا عورت پربھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں کسی چیز کا شاہی خاندان میں سے کسی کو ڈھانپنااسے بادشاہت ملنے کی دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ نیاپردہ دیکھنا بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے۔ اور پرانا پردہ دیکھنا کیسی حال میں بھی اچھا نہیں ہے۔
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھوں پر سفید پردہ ہے تو اسے بھی پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا تاہم وہ اس حالت میں بھی صبر کا مظاہرہ کریگا یہ تعبیر یعقوبؑ کے قصہ پر قیاس کی گئی ہے۔

(۲۰) سفید اور سبز پردے انجام کے اچھا ہونے کی علامت ہے۔

 اگر مطلوب یا ڈرے ہوئے شخص یا مغرورشخص نے چارپائی پر پردہ دیکھا تو یہ اس کے نام پر پردہ پڑنے پر اور اس کے لئے امن پر دلالت کرتا ہے۔

اور جتنا وہ پردہ بڑا ہوگا اتنا ہی اس کا غم اور خوف بڑا زیادہ اور قبیح ہوگا۔

 وہ پردہ جو کسی ہال یا کسی محل کے سامنے لٹکایا جاتا ہے۔ جس نے دیکھا کہ وہ اس سے لپٹا ہوا ہے۔ تو وہ لمبا سفر کریگا۔ اور اس سفر میں بہت زیادہ تھکے گا ۔  پردے کی بیکاروساط کی وجہ سے اسباب کے کثیر اور عظیم ہو نے حالات کے مقتدر ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔  بعض دفعہ پردے کا موں کو پوشیدہ رکھنے پربھی دلالت کرتے ہیں۔ اور ان کو کھولنا بے عزتی اور ذلت پر دال ہے۔
بار یک پرده خواب میں اس کو دیکھنا اسکی بیوی پر دلالت کرتا ہے۔ جس سے اپنی حاجت پوری کریگا۔ کبھی یہ پوشیدہ ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لئے پردہ اپنے نیچے والی چیز کو ڈھانپتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support