khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein apna jism dekhna

خواب میں اپنا جسم دیکھنا

khwab mein apna jism dekhna khwab mein apna jism dekhna

khwab mein apna jism dekhna

 

:خواب میں اپنا جسم  اندامها دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ قوم کے جسمی اعضاء زیادہ ہو گئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کے اپنے اور اہل بیت زیادہ ہوں گے۔

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کے اعضاء کٹ گئے ہیں یا جسم سے گر پڑے ہیں تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا۔ اس کے اپنے پراگندہ ہوں گے۔

3

اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنا جسم کاٹا ہے یا پراگندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت اور خویشوں کو شہروں میں پراگندہ
کرے گا۔

 

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ۔ اُس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑا کٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نفع پہنچے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو جسم سے جدا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال سے کوئی آدمی زور سے کچھ لے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم میں گوشت کاٹ کر کسی مرغ کے آگے ڈالتا ہے تو۔ دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کسی کو کچھ بخشے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اُس کے جسم کا کوئی حصہ اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خلقت میں رُسوا ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے- قَالُوا انظقَنَا الَّذِي انْطَقَ كُل شئ۔ (وہ کہیں گے کہ ہمیں اس نے گویائی دی ہے۔ جس نے ہر ایک چیز کو گویائی عنایت کی ہے۔)

2

اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ کسی رستے پر جا رہا ہے تو دلیل ہے۔ کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر بھروسہ کرے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ اُس کے جسم میں سے کچھ جدا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ۔ اُس کے خویشوں میں سے کوئی شخص سفر کو جائے گا۔

4

اگر دیکھے کہ اُس کے اعضاء درد کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بہار ہو گا،۔

5

اور اگر دیکھے کہ پرندہ اُس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑا لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کا مال زور سے لیں گے۔

6

اور اگر دیکھے کہ اپنے گوشت کا ٹکڑا پرندے کے آگے ڈالا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کچھ کسی کو دے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس کے اعضاء میں سے کوئی عضو تباہ ہو گیا ہے تو اس سے دلیل یہ ہے کہ وہ راہ راستی پر نہیں رہا ہے۔ 

2

حضرت ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے ایک بہت برا خواب میں دیکھا ہے۔

3

آپ نے فرمایا کیا دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ۔ لوگوں نے آپ میں میر کے جسم سے ایک ٹکڑا کاٹا اور میری گود میں رکھ دیا ہے ۔ آپ میں ان کو ہم نے فرمایا ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا۔ جو تمہاری گود میں بڑھے گا۔ پھر بچہ پیدا ہوا۔ یعنی حضرت حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ اور وہ حضرت ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔ کی پرورش میں بڑے ہوئے۔

 

khwab mein apna jism dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support