khwab ki tabeer ain se

khwab mein adad dekhna

عدد

khwab mein adad dekhna

khwab mein adad dekhna

khwab mein adad dekhna

عدد

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

۔ کہ اگر دیکھے کہ در ہم یا دینار یا کپڑے وغیرہ میں سے ایک اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ خیر اور نیکی دیکھے گا۔

فرمان حق تعالی ہے : (جو شخص ایک نیکی لایا اس کے لئے اس سے دس گنا ہے)کیلئے اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی اصل ایک سے ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔

کہ ایک عدد نیک ہے اور دو کا عدد غم و اندوہ ہے لیکن دشمن پر فتح پائے گا ۔

اگر شمار کا عدد دیکھے تو بد ہے ۔ اور اس کام سے فائدہ نہ اٹھائے گا فرمان حق تعالی ہے (کہ لوگوں سے تین روز تک کلام نہ کرے گا)

تین کالفظ جدائی پر دلالت کرتا ہے کیونکہ طاق عدد ہے اور چار کا عدد نیک ہے جب دوسری اور چیز شامل نہ ہو ۔

اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے سو درہم دیئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس پر زنا کی تہمت دھریں گے۔ اور اس کو سو کوڑے ماریں گے ۔ فرمان حق تعالی ہے( ہر ایک کو ان میں سے سو کوڑے مارو)

اور اگر دیکھے کہ اس کو سو دانے گیہوں کے یا جو کے کسی نے دیئے یا اور کسی طرح کے دانے دیئے ۔دلیل ہے کہ اس کی خیر و برکت حاصل ہوگی۔ نیز اس پر عیش فراخ ہوگی فرمان حق تعالی ہے ( ہر ایک بالی میں سودانہ اور اللہ دوگنا کرتا ہے جس کے لئے کہ چاہتا ہے)۔

اور اگر دو سو کا عدد دکھے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔ اور اگر تین سو کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ زمانے میں اس کی مراد پوری ہوگی ۔

فرمان حق تعالی ہے

اور وہ اپنی غار میں تو اوپر تین سو سال ٹہرے

ور اگر چار سو کا عد د دیکھے تو دشمنوں پر فتح پاے گا

۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے

( بہترین لشکروں کا چار ہزار ہے اور بہترین خواب کا چار سوہے) اور اگر پانچ سو کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ اس کا کام موقوف ہو گا۔اور اگر چھ سو کا عدد دیکھے دلیل ہے ۔ کہ خوش ہو گا اور مراد کو پہنچے گا۔

اور اگر سات سو کا عد د دیکھے دلیل ہے کہ اس کا کام سخت ہو گا اور آخر کار پورا ہو گا۔

اور اگر آٹھ سو کا عدد دکھے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے۔

اور اگر نو سو کا عدد دیکھے تو بھی کی تاویل ہے اور اگر ایک ہزار کاعدددیکھے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور دشمن کو مغلوب کرے گا ۔

۔فرمان حق تعالی ہے۔

(تین ہزار فرشتے اترنے والے)

 چار ہزار کا عدد دیکھے تو قوت اور نصرت پر دلیل ہے۔

پانچ ہزار کا عدد دیکھے تو دلیل ہے کہ عمدہ اور مبارک ہوگا ۔

ر چھ ہزار کا دیکھے تو یہی تاویل ہے۔

سات ہزار کا عدد دیے دلیل ہے کہ اس کے کام کشادہ ہوں گے۔

 آٹھ ہزار کا عدد دکھے دلیل ہے کہ اس کا انتظام سے کام ہو گا ۔

نو ہزار کا عد د دیکھے دلیل ہے کہ بد ہو گا۔

دس ہزار کا د د دیکھے دلیل ہے کہ نصرت اور فتح پائے گا

اور بیس ہزار کے عدد کی بھی کی تاویل ہے۔

تیس ہزار کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ نفرت اور فتح دیر سے پائے گا ۔

چالیس ہزار کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ نفرت اور فتح پائے گا۔

پچاس هزار کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ رنج اور سختی میں عاجز ہو گا فرمان حق تعالی ہے ،اس کیمقدار پچاس ہزار سال کی ہے)۔

ساٹھ ہزار کا عدد دیکھے تو خوشی اور شادمانی پر دلیل ہے۔

ستر ہزار کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ دشمن پر پائے گا۔ اور اگر اسی ہزار کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ اس پر کام پوشیدہ ہوں گے۔

نوے ہزار کا عدد دیکھے دلیل ہے کہ دشمن پر کامیاب ہوگا۔

ایک لاکھ کا عدد دیکھے تو دشمن پر فتح پانے کی دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ( اور ہم نے اس کو ایک لاکھ بلکہ زیادہ کی طرف بھیجا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support