khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein agg ko pojna

خواب میں آگ کو پوجنا

khwab mein agg ko pojna khwab mein agg ko pojna

khwab mein agg ko pojna

-:خواب میں آتش پرستیدن (آگ کا پوجنا)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو سجدہ کرتا ہے. تو اس امر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کو سجدہ کرے گا. اور اس کی خدمت میں مشغول ہو گا. اور اس کو اس میں صبر اور آرام حاصل نہ ہو گا. اگر دیکھے کہ تنور یا آگ یا چراغ کو سجدہ کرتا ہے. تو دلیل ہے کہ عورتوں کی خدمت میں مشغول ہو گا. دیکھے کہ آگ کو پوجتا اور بوسہ دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مخبر ہوگا۔
اگر  آگ میں خوار ہو کر پھر رہا ہے. تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی سوداگری کی رغبت کرے گا. لیکن نتیجہ اچھا نہ ہو گا۔ خاص کر اگر آگ سے جسم پر تکلیف پہنچے. اور اگر آگ سے جسم کو تکلیف نہ پہنچے تو دلیل ہے. کہ سلامتی اور جمعیت کی  خاطر بادشاہ وقت سے دیکھے گا.  خواب میں آگ کے اندر چلا جائے تو دلیل ہے. کہ بادشاہ سے اُسی قدر فائدہ اٹھائے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اُس کے چہرے یا کپڑے یا ہاتھ سے روشنی دیتی ہے۔ چنانچہ لوگ اُس کے نور سے حیران ہو جائیں تو دلیل ہے. کہ دشمن پر فتح اور دونوں جہان کو مراد پائے گا۔

فرمانِ حق تعالی ہے ۔ وَاَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تُخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ (اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو، سفید بے عیب نکلے گا)۔ اور یہ معجزہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا فرعون کے مقابلے میں تھا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے۔ کہ آگ کو پوجتا ہے تو دلیل ہے کہ شاہی بازداری کرے گا۔ اور اگر آگ انگارے کی شکل پر ہے۔ تو اُس کی غرض دین سے مال کا جمع کرنا ہو گا۔ اور مال حرام بہت سا حاصل کرے۔

 

 

khwab mein agg ko pojna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support