khwab ki tabeerkhwab ki tabeer kaf se

khwab mein kunwan dekhna

خواب میں کنواں دیکھنا

khwab mein kunwan dekhna

khwab mein kunwan dekhna

کنواں
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کنوئیں کی اصل تاویل عورت ہے۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی جگہ کنواں کھودتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودنے میں کوئی اس کی مدد کرتا ہے۔  تو دلیل ہے کہ اس میں اور اس عورت میں کوئی وکیل ہے۔ اور چاہتا ہےکہ
مکروحیلہ سے اس عورت کی شادی کرائے کیونکہ کہاوتوں میں کنواں کھودنا مکر و حیلہ ہے۔ کہ فلاں فلاں کے لئے کنواں کھودتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ بدی اور مکر کرے گا۔

اور خواب میں کنوئیں کا پانی عورت کا مال ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کنوئیں کا پانی پیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔ اور اگر کو ئیں سے پانی پیا کہ جو پختہ اینٹ سے نکلا تھا یہ عورت کے مال پر دلیل ہے۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ کنواں کھودنے سے پانی نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس عورت سے شادی کرے گا۔

،حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے۔ کہ کنوئیں کا پانی پینے میں خوش ذائقہ ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال نفرت سے لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی عمده اور ٹھنڈا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے غیر منفعت پائے گا۔
اگر دیکھے کہ کنوئیں میں بہت پانی ہے تو دلیل ہے کہ عورت جواں مرد اور سخی ہو گی۔

اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں تھوڑا پانی ہے تو دلیل ہے کہ سفلہ اور کمینی عورت ہے۔

اگر دیکھے کہ کنواں کھودا

اور جلدی پانی نکل آیا تو دلیل ہے۔ کہ عورت بیکار ہوگی اپنا مال بیکاری میں کھائے گی۔ اور کنوئیں سے سیاہ پانی یا نیلا پانی نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر کنوئیں سے سفید پانی نکلے تو دلیل ہے۔ کہ وراست پائے گا۔ اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی گہرائی میں گیا۔ اور کچھ نہ رہا تو دلیل ہے کہ عورت ہلاک ہوگی۔ اس کا مال ضائع ہو گا۔

 دیکھے کہ کنواں زمین کے نیچے چلا گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کنوئیں میں ڈول ڈالا ہے۔ تاکہ پانی نکالے اور رسی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کے ادھورا فرزند پیدا ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support