khwab mein shayari parhna khwab mein shayari parhna
اشعار
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے۔ کہ شعریا غزل یا کسی کی مدح کہتا ہے دلیل ہے کہ بیهوده بات کہے گا- فرمان حق تعالی ہے (گمراہ لوگ شاعروں کی پیروی کرتے ہیں۔ لیکن اگر توحید یا نعت یا دانائی کی بات پڑھتا ہے تو پسندیدہ ہے اور گناہ گار نہ ہوگا۔(1) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شاعری کے ذریے کمائی کر رہا ہے تو دلیل ہے۔ کہ محض جھوٹی گواہی دے گا ۔ (۲)اگر رائی نے دیکھا کہ وہ کسی مجلس میں کوئی قصیدہ پڑھ رہا ہے۔ تو نفاق کی طرف میلان کی دلیل ہے۔
(۳) اگر رای نے شعر سنا تو دلیل ہے کہ وہ ناحق مجالس میں شرکت کرے گا۔ خواب میں شعر گوئی مراد کلام باطل ہوتا ہے۔ (۳) جس شخص نے خواب میں کوئی شعر سن کر یاد کر لیا۔ تو اس کی تعبیر اس شعر کا معنی ہے اگر شعر حکمت سے بھرپور ہے۔ یا اللہ کی یاد میں ہے تو خیر کی دلیل ہے بعض مرتبہ شعر کا سننا اور یاد کر لینا۔ زوال منصب دین میں نقصان کی دلیل ہوتا ہے۔ اور بعض مرتبہ کسی بڑےغم بدقسمتی دشمنوں کی طرف سے عصمت میں بہتان کی دلیل ہوتا ہے۔ (۵) اگر خواب میں کوئی فحش شعر کہا مثلا کسی انسان کی بے حرمتی کی تو یہ تہمت لگانے کی دلیل ہے۔ اگر وہ شعر کسی کی مدح میں ہے اگر رائی غنی ہے تو فقیر ہو جائے گا۔ ۔