khwab ki tabeerkhwab ki tabeer kaf se

khwab mein kutta dekhna

کتا

khwab mein kutta dekhna  khwab mein kutta dekhna

khwab mein kutta dekhna

کتا

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے۔  سیاہ کتا عرب میں سے دشمن ہے۔ اور سفید کتا عجم میں سے دشمن ہے۔ اگر دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا  کتے کے منہ کے تھوک سے آلودہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کی بات سے خستہ ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ کتے نے اس کا کپڑا پھاڑا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گیا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا۔

اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے

دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہوا ہے دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس پر تکبیر کی ہے دلیل ہے کہ کمینے دشمن پر بھروسہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتی کا دودھ پیا ہے دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچےگی اور اگر دیکھے کہ کتا اس سے بھاگا ہے دلیل ہے کہ پر خطر دشمن ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کتیا اس کے گھر میں آی ہے دلیل ہے کہ کم ہمت اور کمینی عورت سے شادی کرے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ شکاری کتاظاہر دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کے ذریہ شکار کرتا ہے دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے جو دانشمندی کا دعوی کرتا ہے خیر پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ وراثت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شکاری کتا اس سے دور ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بامنفعت دشمن سے جدا ہو گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں کیا دیکھنا چار وجہ پر ہے (1) دشمن (۲) لالچی بادشاہ (۳) دانش مند (۴) چغل خور آدمی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support