khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein apny ap ko dhoona

خواب میں اپنے آپ کو دھونا

kkhwab mein apny ap ko dhoonahwab mein apny ap ko dhoona  khwab mein apny ap ko dhoona  khwab mein apny ap ko dhoona

 

:خواب میں اپنے آپ کو دھونا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو نہریا کاریز حوض یا دریا کے پانی سے دھو نا غم و اندوہ سے نجات پانے پر دلیل ہے

2

اور اگر خواب کو قیدی دیکھے تو قید خانے سے نجات پائے گا۔

3

اور اگر قرضدار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا۔

4

اور اگر بیمار دیکھے تو شفاء پائے گا اگر سارے جسم کے ساتھ پانی میں نہیں بیٹھا تو کام تمام نہ ہو گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اپنے مردے کو دھویا ہے دلیل ہے کہ اس کے خویش و اقارب غم واندوہ سے خلاصی پائیں گے

2

اور اگر دیکھے کہ نمکین پانی سے اپنے آپ کو دھوتا ہے دلیل ہے کہ اُس کو رنج پہنچے گا

3

اور اگر دیکھے کہ پاک کپڑا گندے پانی سے دھوتا ہے تو اس کے کام کی تباہی اور دین کے فساد پر دلیل ہے

4

اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو سر دیا میلے پانی سے دھوتا ہے دلیل ہے کہ تو بہ کرے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرد پانی سے ہاتھ منہ دھونا چار وجہ پر ہے (۱) توبہ (۲) عافیت (۳) قید سے خلاصی خوف سے امن میں رہنا۔

2

اور گرم پانی سے ہاتھ منہ کا دھونا غم و اندوہ ہے اور خواب میں ہاتھ منہ کا دھونا بقول حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ آٹھ وجہ پر ہے (1) مراد کا حاصل ہونا (2) بیماری سے شفاء (3) مال کا پانا (4) حج (5) خوشی (6) امن (7) دین کی صفائی 8   (8ضرورت کا پورا ہونا

 

 

غسل (دھونا) دینا۔

1

 خواب میں پاک پانی کے ساتھ صرف جنابت کو یا پورے جسم کو دھو نا گنا ہوں سے تو بہ کرنے کی دلیل ہے اور والدین اور دوستوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی علامت ہے لیکن مذکورہ صورت اس وقت ہے جبکہ ٹھنڈے پانی سے سردی کے زمانے میں غسل کیا ہو ۔ بسا اوقات سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا پریشانیوں، کینہ اور بیماریوں پر دلالت کرتا ہے۔

2

سردی میں گرم پانی سے غسل کرنا منافع، فوائد اور بیماریوں سے شفا پر دلیل ہے۔

3

جو شخص عیدین میں سے کسی عید کے لئے غسل کرنے اگر وہ کنوارہ ہے تو شادی کریگا ۔

4

 سورج گرہن یا چاند گرہن میں سے کسی ایک کے لئے غسل کرنا دلیل ہے کہ غسل کر نیوالے کو مہمل کام یا کینہ میں سے کسی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

5

 استقاء کے لئے غسل بھی کسی مہمل کام یا کینہ میں مبتلا ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔

6

 خواب میں میت کو غسل دینے پر غسل کرنا معاشرہ سے ارباب غفلت کو ختم کرنے کی علامت ہوتا ہے۔

7

 خواب میں غسل کرنے والا کا فر ہو تو یہ اس کے مسلمان ہونے کی خوشخبری ہے۔

8

 اگر غسل کرنے والا جنون کی بیماری میں مبتلا تھا تو یہ اس کے بیماری سے صحیح ہو جانے کی دلیل ہے ۔

9

 خواب میں احرام یا دخول مکہ کے لئے غسل کرنا فرحت وسرور اور غائبین کے واپس آجانے اور قرضہ کی ادائیگی پر دلالت کرتا ہے ۔

10

 خواب میں رمی جمار اور طواف کے لئے غسل کرنا بھی مذکورہ بالا چیزوں پر دلالت کرتا ہے۔ بسا اوقات رمی کے لئے غسل کرنا دشمنوں کے خلاف مدد حاصل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

11

خواب میں طواف کے لئے غسل کرنا حصول رزق کی کوشش، یا بادشاہوں اور ان کے علاوہ اکابر کی خدمت کی دلیل ہے،

12

طواف کے لئے غسل کرنا بیوی یا والدین کے پاس بار بار آنے کی علامت ہوتا ہے۔

13

اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے غسل بھی کیا اور نئے کپڑے بھی پہنے اگر وہ مریض ہے تو اللہ تعالیٰ اسے شفا دیگا۔

14

اور اگر وہ مقروض ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا قرضہ ادا کر دیں گے۔

15

اور اگر وہ قیدی ہے تو اسے قید سے نجات ہوگی ۔

16

اور اگر وہ پریشان ہے تو اللہ پاک اس کی پریشانی کو دور فرما دیں گئے

17

اور اگر ابھی تک حج نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ حج کی توفیق عطا فرمائیں گے۔

18

اور اگر وہ فقیر ہے تو اللہ پاک اسے غنی کر دیں گے ۔ اور اگر وہ ایسا تاجر یا پھیری لگانے والا ہے۔ کہ جس کی تجارت اور کمائی میں کافی خسارہ ہے۔ تو اللہ پاک اس کی تجارت اور کمائی کو بڑھا دیں گے ۔ اور پریشانیوں کو اس سے دور کرتے ہوئے دولت اس کی طرف لوٹا دیں گے۔

19

اور اگر اسے کسی عہدہ سے معزول کر دیا گیا تھا تو اللہ پاک اسے ولایت دوبارہ عطا فرمائیں گے ۔ فرمان باری تعالیٰ ہے هَذَا مُعْتَسَلْ بَارِدٌ وَ شَرَابٌ الایۃ ) یہ چشمہ نکلا نہا نے کو ٹھنڈا اور پینے کو “ چنانچہ حضرت ایوب علیہ السلام نے جس وقت غسل کر کے نئے کپڑے پہنے تو اللہ پاک نے اس کے اہل اولاد اور ان کی ہلاک ہونے والی ہر چیز کو دوبارہ لوٹا دیا ۔

20

خواب میں دیکھا کہ صرف غسل کیا ہے نئے کپڑے نہیں پہنے تو اس کی پریشانی ختم ہو جائیگی اور اس کا جسم بھی صحیح ہو جائیگا ۔

21

 اور اگر خواب میں غسل کر کے پرانے کپڑے پہنے تو یہ پریشانی کے ختم ہونے کے ساتھ غربت کا سامنا کرنے کی دلیل ہے۔

22

 خواب میں غسل کا مکمل ہونا اس کام کے مکمل ہونے کی علامت ہے جسکا اس نے ارادہ کیا ہوا ہے۔

23

 اور غسل کا مکمل نہ ہونا اس کام کے ادھورہ رہ جانے کی دلیل ہے جس کا قصد کیا ہوا ہے۔

24

خواب میں اگر کسی نے دیکھا گویا وہ غسل کے لئے حوض یا بڑے مٹکے یا اس جیسی کسی چیز کے پاس آیا ہے اگر غسل کرنے والا کنوارہ ہے تو دلیل ہے اس بات پر کہ وہ شادی کریگا ۔

25

 خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ وہ جاری پانی میں غسل یا وضو کر رہا ہے تو یہ دلیل ہے اس بات پر کہ اس کی چوری شدہ چیز اس کومل جائیگی ۔

26

 اگر کوئی خواب میں گرم پانی سے غسل کرے تو اسے پانی کی حرارت کی بقد رغم حاصل ہوگا۔

27

 خواب میں گرم پانی پینا تعبیری نقطہ نظر سے اچھا نہیں ہے فرمان خداوندی ہے ﴿ وَسُقُوْ مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ امعَانَهُمْ ﴾ ( محمد ) اور پلایا گیا ان کوکھولتا ہوا پانی جو ان کے انتریوں کو کاٹ ڈالے گا۔

28

 یہ بھی کہا گیا ہے کہ فسل شادی بیاہ پر دال ہے۔

29

 خواب میں نامعلوم عورت کا غسل آسمان سے نازل ہونے والی بارش پر دلالت کرتا ہے۔

30

 خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اشنان سے دھویا ہے اور اس کی کسی سے دشمنی بھی ہے دونوں میں محبت اور دشمنی ختم ہو جائیگی ۔ اور خوف سے نجات حاصل ہو جائیگی۔

31

 اور اگر کسی انسان کو امید دلائی ہوئی ہے تو وہ اس سے مایوس ہو جائیگا ۔

32

 اور اگر اس سے گناہ سرزد ہو گیا تو توبہ کی توفیق ہوگی ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشنان صابون وغیرہ سے غسل کرنا قرض کی ادائیگی پریشانی اور کینہ کے زائل ہونے کی دلیل ہے، خواب میں کسی چیز سے ہاتھ دھونا اس چیز سے مایوس ہو جانے کی علامت ہے۔

33

 خواب میں کپڑوں کا دھونا بیداری میں دین کی درستگی کی دلیل ہے۔

34

 خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ زرد رنگ کے کپڑے کو دھو رہا ہے، یہاں تک کہ اس کی زردی ختم کر دی تو یہ بیماری سے شفایاب ہو جانے پر دلیل ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کپڑوں کا دھونا قرض کی ادائیگی کی نوید ہے ۔ بقول بعض کپڑوں کا دھونا چھپی ہوئی چیزوں کے ظاہر ہونے کی علامت ہے۔

35

خواب میں میت کو غسل دینا قرض کی ادائیگی کی دلیل ہے۔

36

 خواب میں میت کا اپنے آپ کو غسل دینا ادائیگی دین کی بشارت ہے پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی بھی علامت
ہے اور ہر خیر کی طرف جانے اور مال اور اولاد میں زیادتی کی بھی دلیل ہے۔

 

khwab mein apny ap ko dhoona khwab mein apny ap ko dhoona

khwab mein apny ap ko dhoona

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support