khwab ki tabeerkhwab ki tabeer pay se

khwab mein pul dekhna

خواب میں پل دیکھنا

khwab mein pul dekhna khwab mein pul dekhna 

khwab mein pul dekhna

:خواب میں پل دیکھنا

جسر (پل)

1
اس کی تعبیر درست طریقے ہیں۔

2

اور اسکی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے۔ علم ہدایت صوم صلوۃ دنیاوی تکالیف اور آخرت کے عذاب سے نجات دلانے والی چیزیں مشکلات برداشت کرنے والے عابد اور لوگوں کی ضروریات پوری کرنے والے دربان، مال اولاد بیوی اور والدہ وغیرہ ۔

3

ہر پل کی تعبیر اسکے مطابق ہوگی ۔ مثلاً شاہراہ اور سڑک پر بنا ہوا پل صاحب قوت ہونے کی دلیل ہے۔ خاص کر اینٹوں اور پتھروں سے بنا ہوا ۔

4

چھوٹے پل کی دلالت در بان اور قصاص لینے والے شخص پر ہوتی ہے۔

5

خواب میں پتھروں سے بنے ہوئے پل کا مٹی سے بنے ہوئے میں تبدیل ہونا ان لوگوں کی حالت کی تبدیلی کی طرف اشارہ جن پر پل دلالت کرتا ہے۔

6

اور اس طرح مٹی کے پل کا پتھر میں تبدیل ہونا ان لوگوں کے اندر خیر اور زیادتی مال کی علامت ہے جن پر پل دلالت کرتا ہے۔

7

کسی نے دیکھا وہ پل بن گیا تو تعبیر ہے۔ وہ قوت پائیگا’ لوگ اسکی عزت اور اسکے مال کے محتاج ہوں گے۔

 

khwab mein pull dekhna

 

خواب میں پل دیکھنا  قنطرة (پل)

1

 خواب میں پل دیکھنا شہادت کی دلیل ہے

2

 کبھی خواب میں پل دیکھنا دنیا پر دلالت کرتا ہے۔ جیسا کہ حدیث میں آیاہے (الدنيا قنطرة فاعبروها ولا تعمروها) دنیا ایک پل ہے۔ اس کو عبور کرو نہ کہ اس کو آباد کرو۔

3
کبھی پل بیوی پر دلالت کرتا ہے اس کو روندنے کی اور اسکی راحت کی اور قریب مسافت کی بنا پر کبھی خواب میں پل دیکھنا غم اور تنگ دستی کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے

4

خواب میں پل پر سوار ہونا جانور پر سواری کرنے کی دلیل ہے ۔

5

 اگر خواب میں بہت سے پل اینٹ سے بن جائیں تو یہ خواب اس ملک کے لوگوں کے احوال میں بسبب ظلم وغلو کے فساد واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے

6

 کبھی پل مالدار آدمی لمبی زندگی بیماری یا وعدہ کو توڑنے پر دلالت کرتا ہے

7

 کبھی پل ایسے آدمی پر دلالت کرتا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی حاجتیں پوری ہوتی ہوں۔ کبھی یہ آدمی خود بادشاہ ہوسکتا ہے یا اسکے مصاحبین میں سے کوئی ہوگا یا حکماء میں سے کوئی ہوگا، الا یہ کہ پل کی گزرگاہ گندی جگہ ہو تو اس خواب میں کوئی خیر نہیں ہے۔

8

اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ بادشاہوں کے پل سے گزر رہا ہے تو بہت سا مال دولت حاصل ہونے اور شادی کرنے کی دلیل ہے ۔

9

خواب میں مجہول پل دیکھنا دنیا پر دلالت کرتا ہے خاص کر وہ پل جو شہر اور صحراء کے درمیان میں ہو  کبھی پل کشتی پر دلالت کرتا ہے

10

 کبھی پل پل صراط پر دلالت کرتا ہے ۔

11

 اگر کسی مریض نے پل عبور کیا اور اس کی ملاقات مُردوں سے ہوئی یا مجہول عمارتوں یا مجہول لوگوں یا مجہول جگہوں میں اترا یا پرندہ اسکواڑا کر لے گیا یا کوئی جانو ر سونگل گیا یا کنویں میں گر گیا یا کسی گڑھے میں گر گیا یا آسمان پر چڑھ گیا تو تعبیر ہے کہ اس مریض کا انتقال ہوگا ۔

12

اور اگر صاحب خواب مسافر ہے تو اسکے سفر کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔

13

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پل عبور کرنے کے بعد کسی سرسبز زمین یا بکس یا بکو یا کجھوروں یا کسی بوڑھی عورت کے پاس اتر گیا تو تعبیر ہے وہ بہت بڑے فوائد اور مال حاصل کرے گا ۔

14

 پل عبور کر کے کسی مسجد میں اترے تو سفر میں اپنا مقصود حاصل کر یگا حج کی صورت میں ہو یا جہاد کی صورت میں یا مجاہدین کی حفاظت کی صورت میں ۔

15

اگر پل بن گیا تو اسکو بادشاہت ملے گی ۔ لوگ اسکے اور اسکے مرتبے کے یا اور جو کچھ اس کے پاس ہے اس کے محتاج ہونگے

16

 اگر کوئی شخص خواب میں لکڑی کا پل عبور کر رہا ہے تو منافق قوم کے اس کے گھر میں داخل ہونے کی دلیل ہے۔

 

 

khwab mein pull dkhna

khwab mein pull dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support