khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein dari dekhna

خواب میں ڈارھی دیکھنا

khwab mein dari dekhna  khwab mein dari dekhna  khwab mein dari dekhna

 

:خواب میں ڈارھی دیکھنا

1

 ڈاڑھی مرد کے لئے خواب میں بالداری اور عزت و شرافت کی نشانی ہے۔

2

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ڈاڑھی اتنی لمبی ہوگئی ہے کہ پیٹ تک پہنچ گئی ہے تو وہ ایسا مال اور جاہ پائے گا جس میں اتنا تھکے گا جتنی ڈاڑھی بڑھی ہوئی ہوگی ۔

3

اگر دیکھے کہ برابر برابر اور اچھی کٹی ہوئی حالت میں بڑھی ہے تو وہ عزت جاہ جمال مال، سلطنت اور آسودگی پائے گا اور

4

اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کے کنارے تو بڑھ گئے ہیں لیکن درمیان سے بال نہیں بڑھے تو وہ ایسا مال پائیگا جو دوسروں کے کام آئیگا۔ 

5

اگر اندازہ سے زیادہ بڑھ جائے تو یہ دیکھنے والے کے لئے قرض، غم و پریشانی کی علامت ہے۔

6

اگر اسقدر بڑھ جائے کہ زمین پر گر جائے تو یہ مرنے کی نشانی ہے۔

7

 بعض حضرات یہ بھی کہتے ہیں کہ جس کی ڈاڑھی لمبی ہو جائے اور بال بھی اصل سے زیادہ گھنے ہو جائیں تو یہ اس کی عمر اور مال سے زیادتی کی نشانی ہے۔

8

 اگر ناف تک پہنچ جائے تو وہ آدمی اللہ کی نافرمانی کرنے والا ہوگا ۔

9

اگر مشت سے بڑھ جائے تو وہ آدمی بدکار ہو گا۔

10

 اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کے بال سخت سیاہ ہو گئے ہیں تو وہ ما ارار ہو جائیگا ۔

11

اگر یہ دیکھا کہ سیاہ سبزی مائل ہیں تو وہ بہت بڑی سلطنت حاصل کر یگا اور سرکش ظالم بھی ہوگا کیونکہ فرعون کی بھی سبزی مائل سیاہ ڈاڑھی تھی ۔

12

 اگر دیکھا کہ اس کا رنگ زردی مائل ہے تو فقر و ذلت کا سامنا کریگا۔

13

اگر گہرا سرخ و زرد رنگ دیکھا تو اس کو کوئی پریشانی لاحق ہوگی ۔

14

 اگر دیکھا کہ اس ڈاڑھی کو پکڑا تو کچھ بال ہاتھ آگئے اور اس نے پھینکے نہیں تو اس کا کچھ مال چلا جائیگا اور پھر اس کو حاصل ہو جائیگا ۔

15

 اگر ان کو پھینک دیا تو پھر مال ہاتھ نہیں آئیگا ۔

16

اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں کسی آدمی کی ڈاڑھی ہے اور وہ اس کو کھینچ رہا ہے تو یہ اس کے مال سے وراثت پائیگا اور کھائے گا۔

17

اگر کسی نابالغ لڑکے نے دیکھا کہ اس کی ڈاڑھی نکل آئی ہے تو وہ بلوغ سے پہلے مر جائیگا۔

18

 گر اس کی ڈاڑھی نکلنے والی ہو اور اس قسم کا خواب دیکھے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ اپنی ذات پر اعتماد کر کے خود پاؤں پر کھڑا ہو گا۔

19

اگر کسی نے اپنی ڈاڑھی ہلکی پھلکی اور بدشکل ہی دیکھی تو اگر اس پر قرض ہو تو .. ادا کر دیگا اور کوئی مشکل کام ہو تو آسان ہو جائیگا، اور اگر غمزدہ ہوا تو اس کا غم جاتا رہیگا۔

20

 اگر دیکھا کہ ڈاڑھی بالکل گنجی اور بدشکل ہوگئی ہے تو اس کا جاہ ومرتبہ جا تا ر ہیگا اور لوگوں میں اس کی ہوا اُکھڑ جائے گی ۔

21

اگر دیکھا کہ آدھی ڈاڑھی چلی گئی ہے تو اس کا آدھا مرتبہ اور آدھا مال جا تار ہیگا ۔

22

اگر کسی نے آدھی ڈاڑھی مونڈی ہوئی دیکھی تو وہ فقیر ہو جائیگا اور اس کا اقبال جاتا رہیگا ۔

23

اگر کسی نا معلوم نوجوان نے اس کو مونڈ دیا تو اس کا جاہ کسی ایسے دشمن کے ہاتھوں جاتا رہیگا جس کو وہ جانتا ہو گا یا اس کے مثل ہوگا

24

اور اگر وہ بوڑھا ہوا تو اس کا اقبال کسی جابر کے ہاتھوں برباد ہو گا ۔

25

اگر کسی نے اپنی ڈاڑھی کٹی ہوئی دیکھی تو اس کے مال میں سے اتنا کم ہو جائیگا جتنی اس کی ڈاڑھی کٹی ہوگی ۔

26

 اگر کسی نے ڈاڑھی کو پکڑا اور مشت سے زیادہ پر گرہ لگا دی تو وہ آدمی اپنے مال میں سے زکوۃ ادا کرتا ہوگا۔ 

27

 اگر کسی نے کسی اور کی ڈاڑھی کائی تو وہ اس کی میراث کھائیگا اور اگر کچھ ہی کاٹ سکا تو اس کی وراثت میں سے اتنا ہی حصہ پاسکے گا۔

28

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے تو وہ عزت و جاہ اور شہرت پائیگا ۔

29

 اگر دیکھا کہ ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے اور کچھ بال سیاہ رہ گئے ہیں تو یہ وقار کی نشانی ہے۔

30

 اگر ایک بال بھی سفید نہ رہے تو وہ فقیر ہو جائیگا اور اس کی عزت و جاہ جاتی رہے گی ۔

31

جس نے دیکھا کہ اس کی بیوی کی ڈاڑھی ہے تو یہ اس کے مال یا بیٹے کے مال میں اضافہ اور عورت کے لئے بیماری کی علامت ہے

32

 بعض نے کہا کہ عورت کی ڈاڑھی بیٹے نہ ہونے کی نشانی ہے

33

اور اگر پہلے سے ہی اس کا بیٹا ہوتو وہ گھر والوں پر راج کریگا ۔

34

 اگر کسی شادی شدہ عورت نے ڈاڑھی دیکھی تو وہ اپنا خاوند گنوادے گی اور غیر شادی شدہ نے دیکھی تو یہ کسی عمل کرنے والے موافق اور مناسب آدمی سے شادی کرنے کی علامت ہے۔

35

 اگر حاملہ اس قسم کا خواب دیکھے تو وہ لڑکا جنے گی اگر اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تو کامیاب ہوگی اور مردوں کی نیابت کرے گی۔

36

اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ڈاڑھی کے بال اُکھیڑ رہا ہے۔ تو یہ وہ مال ہے جو وہ اپنے ہاتھ سے ضائع کر رہا ہے۔

37

اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا سر اور ڈاڑھی اکھٹے مونڈ دیئے گئے ہیں۔ تو اگر بیمار ہو تو بیماری جاتی رہے گی۔

38

اور اگر مقروض ہو تو قرض ادا ہو جائیگا اور اگر غمزدہ ہو تو غم ختم ہو جائیگا ۔

39

 اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ڈاڑھی اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ اس نے اس کو کات کر بنا اور اس کا کڑا بڑا کر بازار میں بیچ دیا تو دلیل ہے وہ جھوٹی گواہی دیتا ہے۔

40

اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی ڈاڑھی میں سے ایک یا ، ومشت کاٹ لی لیکن وہ کم نہیں ہوئی تو وہ کسی جاہ والے سے مال حاصل کریگا۔ ڈاڑھی ہیبت اور دبدبہ کی بھی نشانی ہے، بعض دفعہ ڈاڑھی سے مراد اس کی دُکان مال، لباس، قرض اور منافع بھی ہوتا ہے۔

41

اگر کسی نے ڈاڑھی کے بال منہ سے کالے تو اس کے غم و پریشانی لمبی ہو گی ایسے ہی یہ بیچ، جھوٹ، کنجوسی اور سخاوت پر بھی دلالتکرتی ہے، بعض دفعہ ڈاڑھی بیوی پر بھی دلالت کرتی ہے۔

42

 اچھی اور نفیس چیز پر دلالت کرتی ہے ۔ کسی نے ڈاڑھی میں سفید بال دیکھے۔ تو یہ کسی کیئے جانے والے کام سے ڈرانے اور باز رکھنے کی نشانی ہے، بعض دفعہ ڈاڑھی کھیتی پر بھی دلالت کرتی ہے۔

43

 اگر کسی نے اپنی سیاہ ڈاڑھی کو دیکھا کہ سفید ہوگئی ہے تو یہ کھیتی کے پکنے اور کٹنے پر دال ہے۔ بعض دفعہ ڈاڑھی کی سفیدی بیماری اور بجز پر بھی دلالت کرتی ہے۔

44

تو اگر بیداری میں کسی کی ڈاڑھی سفید ہو خواب میں اس نے سیاہ دیکھی تو یہ چستی طاقت، عزم اور کاموں میں مصروفیت پر دلالت کرتی ہے۔

45

 اگر خلاف عادت ڈاڑھی بڑھ گئی تو یہ کھیل کو ڈبے جامال اُڑانے کی علامت ہے۔ یا جس پر دلالت کرے اس سے اس کو تکلیف اور مشقت پہنچے گی۔ یا دیکھنے والا بہت دھوکہ باز ہوگا۔

46

گنہگار کے لئے ڈاڑھی تو بہ ہے اور گمراہ کے لئے راہ ہدایت ہے۔ بالخصوص اگر اس میں سفیدی بھی دیکھے، عورت کے لئے ڈاڑھی مردانہ پن، حرامزدگی۔ اور گناہ کے ارتکاب کے مترادف ہے۔بچہ کے لئے ڈاڑھی لمبی عمر کی دلیل ہے۔ باقی ڈاڑھی
کے متعلقات جیسے خشکی وغیرہ دیکھنا گھٹیا مؤ ثر کلام یا عورت کے لئے ناقص بچہ ہونے کی علامت ہے۔

khwab mein dari dekhna khwab mein dari dekhna khwab mein dari dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support