khwab ki tabeerkhwab ki tabeer zuay se

Khwab mein apny jism per zakhum dekhna

خواب میں اپنے جسم پر زخم دیکھنا

Khwab mein apny jism per zakhum dekhna Khwab mein apny jism per zakhum dekhna Khwab mein apny jism per zakhum dekhna

 

 

:خواب میں اپنے جسم پر زخم دیکھنا

1

خواب میں اپنے بدن میں زخم دیکھنا بدن کے ذریعے مال کی آمد کی دلیل ہے۔

2

 دائیں ہاتھ میں زخم دیکھنا مرد رشتہ داروں کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔

3

 بائیں ہاتھ کا زخمی ہو نا مؤنث رشتہ دار کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔

4

 بائیں پاؤں میں زخم دیکھنا زراعت سے حاصل شدہ مال پر دلالت کرتا ہے۔

5

 اور پشت کی جانب زخم دیکھنا اولاد کی طرف سے ملنے والے مال پر دلالت کرتا ہے۔

6

بدن کے زخم سے خون بہتا ہوا دیکھنا مقروض ہونے اور مشقت کے ساتھ مال خرچ کرنے کی علامت ہے اور ہر بہنے والا زخم خرچ پر۔ دلالت کرتا ہے۔

۔7

اپنے پیٹ یا بدن کے کسی حصہ میں تازہ زخم سے خون نکلتے ہوئے دیکھنا صاحب خواب کے مالی نقصان پر دلالت کرتا ہے اور کسی ۔انسان کی طرف بری باتیں سنے اور اس پر اجر ملنے کی علامت ہے

8

 سر پر زخم لگنا بھی مالی نقصان کی دلیل ہے صاحب خواب کو چاہیے کہ یہ خواب دیکھنے کے بعد اپنی حفاظت کرے۔

9

کسی نے دیکھا کہ اس کے سر پر زخم لگا اور اس سے خون نہیں نکلا تو تعبیر ہے کہ وہ کسی ایسے شرف وفضیلت کے قریب پہنچ۔ گیا جو عنقریب اس کو پہنچنے والا ہے۔۔

10

سر میں زخم ہو کر خون بہنے لگنا ایسا مال ملنے کی طرف اشارہ ہے جس کا اثر اس پر واضح ہو  کسی امام یا بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اس کے سر پر زخم ہوا اور کھال اُتر گئی اور ہڈی کٹ گئی تو تعبیر ہے کہ وہ دوہری زندگی گزارے گا اور اپنے ہمعصروں کو اپنے سامنے مرتے دیکھے گا اور ہڈی کا ٹوٹنا فوج کی شکست اور حکومت کے کمزور ہونے کی دلیل ہے ۔

11

 بادشاہ کے بائیں ہاتھ میں زخم لگنا اسکی فوج کے دو گنے ہونے کی علامت ہے اور اسکی ران میں زخم لگنا خاندان کے افراد کے بڑھنے پر دلالت کرتا ہے۔

12

 بادشاہ کے پیٹ میں زخم ہونا خزانہ میں مالی زیادتی کی دلیل ہے۔

13

 پنڈلیوں میں زخم درازی عمر پر دلالت کرتا ہے اور پیروں میں زخم مملکت کی مضبوطی کی طرف اشارہ ہے ۔

14

 کسی نے دیکھا کہ کسی شخص نے اسکو زخمی کیا اور اسکے اعضاء کو بدن سے جدا کیا تو تعبیر ہے کہ یہ مارنے والا ا صاحب خواب حق بات کی بنیاد پر مسلط ہوگا۔

15

اور اگر اس زخم سے خون جاری ہوا تو مارنے والے کے لئے دلیل گناہ ہے اور صاحب خواب کے لئے باعث اجر ہے۔

16

اگر دیکھا کہ مارنے والا اسکے خون سے لت پت ہے تو دلیل ہے کہ مارنے والا گناہوں کا مرتکب ہوگا اور بقدرخون حرام مال حاصل کرے گا۔

17

 خواب میں کسی کا فر کو زخمی کرنا یا اس سے خون جاری ہونا کسی ظاہر دشمن پر مسلط ہونے اور اسکو حق بات کہنے اور اس سے خون نکلنے کی بقدر مال ملنے کی دلیل ہے اس لئے کہ کا فرکو مارنا مسلمانوں کے لئے حلال ہے۔

18

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے کسی کو زخمی کر دیا تو دلیل ہے وہ شخص زخمی کے بارے میں درست اور حق بات کہے گا جس کا کوئی جواب نہیں دیا جا سکتا۔

19

 کسی نے کسی کو زخمی کر دیا اور اس سے خون جاری ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ مارنے والا زخمی کی غیبت اس چیز کے بارے میں کرے گا جسمیں وہ صحیح ہوگا۔

20

اور دلیل ہے کہ مارنے سے گناہ سرزد ہوگا اور مجروح بقدر خروج دم گناہوں سے نکل جائے گا۔

21

چھری یا کسی لوہے کے آلہ سے زخم ہونا یا کرنا خیر کی علامت نہیں ہے بلکہ ظہور فساد کی دلیل ہے۔

22

 بدن کے اعضاء میں سے کسی عضو کے زخمی ہونے کی تعبیر اس عضو کے عمل کے لحاظ سے ہوگی چنانچہ نو جوان مردوں اور عورتوں کے سینے یا دل میں زخم لگنا عشق پر دلالت کرتا ہے بوڑھوں اور بوڑھیوں کے لئے یہ خواب دلیل حزن و غم ہے۔۔

23

 دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں زخم واقع ہونا قرض کے مسلط ہونے اور اسکے خلاف دستاویز لکھے جانے اور غم میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

24

 کسی نے دیکھا کہ فرشتوں میں سے کسی فرشتہ نے اپنی تلوار سے اسکے پیٹ میں زخم لگا دیا اور وہ مر گیا تو تعبیر یہ ہے اسکے پیٹ میں زخم واقع ہوگا یا کوئی پھوڑہ وغیرہ نکلے گا مگر وہ اس سےصحت یاب ہو جائے گا۔

25

 گردن میں زخم لگنا بچوں کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔۔

 

Khwab mein apny jism per zakhum dekhna Khwab mein apny jism per zakhum dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support