khwab mein hajamat kerna khwab mein hajamat kerna khwab mein hajamat kerna
خواب میں حجامت کرنا: (سینگی لگانا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو پچھنے کسی بیگانے نے کسی بیگانی جگہ میں لگائے ہیں تو دلیل ہے کہ امانت اپنی گردن پر لے گا۔
2
اور اگر دیکھے کہ پچھنے کسی دوست نے لگائے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ امانت اُس کو واپس کرے گا اور دشمن کی شرارت سے امن میں رہے گا اور غم سے نجات پائے گا
3
اگر جوان یہ خواب دیکھے تو یہی تاویل ہے اور اگر بوڑھا دیکھے تو بزرگی پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
1
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی بوڑھے کو اُس نے پچھنے لگائے ہیں تو دلیل ہے کہ اُس کا کام عمدہ ہو گا
2
اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کو سینگی لگائی ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا
3
اور اگر دیکھے کہ سینگی لگانے سے خون نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ متصدی یا بادشاہ کا منشی ہو گا۔ اور اگر جاہل ہے تو قرض میں غرق ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
1
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پچھنے لگانا سات وجہ پر ہے۔
اوّل امانت ادا کرنا،
دوم شرط کرنا،
سوم ولایت پانا
چهارم عزت و بزرگی ،
پنجم مرتبه
ششم سنت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، ہ
2
فتم اگر حاکم ہے تو کام سے معزول ہو گا۔
3
اور بعض اہلِ تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر سینگی لگانے والا جوان ہے تو دلیل ہے کہ خرچ کا محاسب ہو گا۔ یا چیزوں کا اندازہ کرنے والا اور لوگوں کے کام اُس کے ہاتھ پر کشادہ ہوں گے۔