khwab ki tabeer alif se

khwab mein azan dena

بانگ نماز

 ۔۔۔۔۔khwab mein azan dena khwab mein azan dena

khwab mein azan dena

بانگ نماز

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر بنده مصلح مومن پارسا خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے۔ یا خود نماز کے لئے اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا۔ فرمان حق تعالی ہے۔ (اور لوگوں میں حج کا اعلان کرو تمہاری طرف پا پیادہ آئیں گے)۔ اور اگر غیر معروف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کو مکروہ اور ناپسند بات پہنچے گی۔  اگر یہ بات کوئی فاسق دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چوری میں گرفتار کریں گے۔

اگر دیکھے کہ نماز کے لئے اذان

کسی مسجد یا مینار سے دیتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خدا تعالی کی طرف بلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا اذان دیتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیار و محبت رکھتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ مفلس اور درویش ہو گا اور بیان کرتے ہیں کہ اس کے اہل بیت میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوچہ میں اذان دیتا ہے تو اس امر کی۔ دلیل ہے کہ وہ جاسوسی کرے گا اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں اذان ۔ دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زندیق یا منافق ہو گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ اذان دیتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی رحلت کرے گا اور اگر اذان میں کلمات کے اندر زیادتی۔ اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ظلم  و ستم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی بچہ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس کے ماں باپ جھوٹ بولیں گے اور اگر دیکھے۔ کہ اذان حمام میں دیتا ہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی۔ بد حالی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے۔ کہ ازان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے۔ تو اس کی تاویل جد ہے اور اگر دیکھے کہ کوئی مجوسی قید خانہ میں آزان  نماز دیتا ہے۔ اور تکبیر کہی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہائی پائے گا۔

اگر دیکھے کہ اذان لہو و بازی میں دیتا ہے

تو یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ بادشاہ سچی بات کہے گا اور اس کو خدا تعالی اپنی طرف بلائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ مینار پر اذان دیتا ہے تو۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر کے گوشے میں اذان دیتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کار تحق میں خیانت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سردابہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی جائے گا۔ اور اس میں رنج و بلا اٹھائے گا اور دیر تک رہے گا اور اگر دیکھے۔ کہ پہاڑ پر اذان دیتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ظالم قوم میں گرفتار ہو گا اور اس کے ساتھ خیانت ہوگی۔

اور اگر دیکھے کہ کسی چیز یا شخص

پر یا کسی تخت پر بیٹھے ہوئے۔ یا کھڑے ہوئے اور کھیل سے اذان دیتا ہے تو۔ دلیل ہے کہ دیوانہ ہو گا اور اگر دوسرے کی اذان سنے تو دلیل ہے۔ کہ عبادت اورا طاعت کے کام میں سست ہو گا اور کوئی اس کو خدا تعالی کی طرف بلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ حق تعالی کے کاموں میں تو فیق پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں اذان بارو وجہ پر ہے۔ (1) حج (2) سخن (3)حکومت (4) بزرگی(5) سفر .(6)موت (7 ) افلاس (8)  خیانت (9)  جاسوسی  (10)نفاق  (11) ہاتھ کٹنا۔ (12)بے  دینی

ازان مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتی ہے۔

 اشعرحج میں حج کرنے ،چغلی، اعلان ،انتقال ،جنگ کی تیاری، سر بلند ،مر تبہ  ،سنی جانے والی بات۔ غیر شادی شدہ کے لئے شادی اور کچھ سچی خبر یں وغیرہ۔ (1) اگر کوئی شخص غیر قبلہ رو ہوکر یا غیر عربی زبان میں اذان دے تو تعبیر ہے۔ کہ اس کو کوئی جھوٹ اور چغلی کی خبر دے گا۔ اور کبھی اس خواب کی تعبیر شہر میں بدعت اور خارجیوں کے پھیلنے سے بھی کی جائے گی ۔ ازان خیر کی طرف لوگوں کو دعوت دینے والی ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیرایلچی ،دلال ،نکاح کرانے والے سے۔  کبھی بادشاہ کے نمائندہ سے کی جاتی ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر محافظ سے یا فوجی اعلان سے کی جاتی ہے۔

 اگر کوئی شخص اشہر حج میں

اپنے آپ کو یا دوسرے کو۔ کامل اذان دیتے ہوئے دیکھ لے یا سن لے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ۔ صاحب خواب کو حج نصیب ہوگا۔ (۳) خواب میں عورت کو جامع مسجد کی ازان گاہ میں اذان دینے کی حالت میں دیکھنا۔ علاقے میں بدعت عظیمہ کے ظہور کی نشانی ہے .(۳) خواب میں بچوں کی اذان دینے کی تعبیر جہال یا خوارج کے قبضے۔ میں زمام حکومت جانے سے کی جاتی ہے ۔خاص طور پر اگر بے وقت اذان ہوتو تعیر بالکل یہی ہوگی ۔ اگر ولایت کا اہل شخص مینارہ میں اپنے آپ کو اذان دیتے ہوئے دیکھے۔ تو جہاں تک اس کی آواز  جائے گی وہاں تک اس کی ولایت ہوگی۔ اگر ولایت کا اہل نہیں ہے تو یہ اس کے۔ دشمنوں کی کثرت اور ان پر حکمرانی نصیب ہونے کی دلیل ہے۔

اگر صاحب خواب تا جر ہو تو دلیل ہے

کہ وہ خوب نفع کمائے گا۔ بعض دفعہ اذان دینے یا سننے کی تعبیر دعا فر،مانبرداری۔ اطاعت ،نیک اعمال اور شیطان کے مکر سے نجات سے کی جاتی ہے۔ (۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کفار کے علاقے میں کنویں کے اندر اذان دے رہا ہے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہ لوگوں کو دین پر چلنے کی دعوت دیگا یا دے رہا ہے۔ اور اگر میں خواب مسلمانوں کے علاقے میں دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ۔ صاحب خواب جاسوس یا بدعتی ہے اور لوگوں کو بدعت کی طرف بلا رہا ہے۔

دیندار آدمی کی اذان

دینے کی تعبیر امر بالمعروف نہی۔ عن المنکر سے کی جاتی ہے اور فاسق قسم کے آدمی کے لئے۔ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ مارا جائیگا۔ (2)اگر کسی نے دیکھا۔ کہ وہ اذان دے رہا ہے اور کوئی اس کی اذان کا جواب نہیں دے رہا۔ ہے تو یہ دلیل ہے کہ صاحب خواب اہل ظلم میں سے ہے۔ (۸) اگر کسی نے اپنے آپ کو اپنے پڑوسی کی چھت پر اذان دیتا ہوا دیکھا تو تعبیر یہ ہے۔ کہ صاحب خواب اپنے پڑوی کی بیوی سے خیانت کرے گا ۔ (۹) اگر کوئی شخص اپنے آپ کو کعبہ کی چھت پر اذان دیتے ہوئے دیکھے۔ تو اس کی تعبیر یہ ہے صاحب خواب مبتدع ہے یا صحابہ کو گالیاں دینے والا ہے۔

اگر کوئی شخص خواب میں

اپنے آپ کو لیٹ کر اذان دیتے ہوئے دیکھے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی لوگوں کی غیبت کر رہی ہے۔ اور اپنی زبان سے ان کو ایذا پہنچا رہی ہے اور یہی خواب اگر غیر شادی شدہ آدی دیکھے۔ تو اس کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔ (۱) اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو بازار میں۔ اذان دیتے ہوئے دیکھ لے تو یہ چوروں کے جاسوس ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۲) بادشاہ کے دروازے پر اذان دیناحق کی گواہی کی دلیل ہے۔ (۱۳) کبھی اذان شریک کار کی جدائی کی علامت ہوتی ہے۔ (۱۴) خراب و بر باد مقام میں اذان دینا۔ اس کی آبادی اور اس مقام پر لوگوں کی کثرت کی دلیل ہے۔ (۱۵) حمام میں اذان دینا بخار میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support