khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

Khawab main Imamat Karna

خواب میں امامت کرنا

khwab mein imamat karna khwab mein imamat karna

khwab mein imamat karna

(خواب میں امامت کرنا)

:امامت کردن (امامت کرانا)

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے، حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اُس قوم کا سردار ہو گا اور سب اُس کے تابع {۲۰۹} ہوں گے۔ جیسے مقتدی (۲۱۰) نماز میں امام کے تابع ہوتے ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لئے تیار ہے اور اُس کو کہا کہ ہمارا امام بن اور بادشاہ نے اُس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کر امام بنا تو دلیل ہے کہ اُس ملک کا حاکم اور امیر ہو گا اور اُن کے ساتھ اُسی قدر عدل اور انصاف کرے گاجس قدر کہ قبلہ کی راستی اور نماز میں رکوع اور سجود کی باقاعدگی ہے، اور اگر دیکھے کہ نماز سے کسی چیز کا نقصان کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقدر نقصان در نماز اُن پر جو رو ظلم وغیرہ کرے گا۔

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ کا فرمان

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ بیٹھ کر امامت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر پہلو پر بیٹھا ہے اور نماز میں کوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا اور لوگ اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے اور اگر امام کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ امام کے قدر اور مرتبے کے برابر عزت و شرف پائے گا اور اگر دیکھے کہ امام کو ولایت دی ہے یا امام کے ساتھ گھر میں گیا ہے یا امام نے اُس کو کچھ بخشا ہے یا امام کے ساتھ کھانا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اُس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔

  :حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان

 

 جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ امام کے ساتھ جہاد میں تھا تو دلیل ہے کہ دولت اور ولایت میں اس کے ساتھ شریک ہو گا۔

: حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ کا فرمان

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ جس چیز کو امام سے اپنے اندر زیادہ دیکھے گا۔ ولایت اور بزرگی میں زیادہ ہو گا اور جو کچھ اپنے امام میں کمی دیکھے اسی قدر مال اور نعمت میں نقصان ہو گا۔

:حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امامت کرنی چھ وجہ پر ہے۔ 

:01

اول حکومت 

:02

دوم عدل اور
انصاف کے ساتھ بادشاہی 

:03

سوم علم

:04

چهارم نیک کام کا ارادہ 

:05

پنجم منفعت 

:06

ششم دشمن سے امن اور جو شخص خواب میں عورتوں کی امامت کرتا ہوا اپنے آپ کو دیکھے، دلیل ہے کہ ضعیف لوگوں پر حاکم ہو گا اور اگر دیکھے کہ امام آسمان سے اترا ہے اور وہ جماعت کا امام بنا ہے تو دلیل ہے کہ اُس زمین پر خدا تعالیٰ کی رحمت نازل ہوئی ہے اور اگر مردے کی نماز پڑھائے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حکومت پائے گا۔

khwab mein imamat karna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support