khwab ki tabeer alif se

khwab mein azdaha dekhna

سانپ

khwab mein azdaha dekhna khwab mein azdaha dekhna

khwab mein azdaha dekhna

سانپ

 حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اژدہا کا خواب میں دیکھنا بڑے بھاری دشمن کا دیکھنا ہے۔ جو دشمنی قوی رکھتا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ اژدہا رکھتا ہے تو دلیل اس کی یہ ہے کہ بزرگوں سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اژدہا سے جنگ کرکے اس پر غالب آگیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ دشمنوں سے لڑے گا اور آخر کار دشمن کو زیر کرے گا۔  اگر دیکھے کہ سانپ کو مارا اور اس کا گوشت کھایا تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ دشمن پرگرفت پائے گا اور اس کا مال لے گا۔ اور اس مال کو اپنے اہل و عیال کے واسطے خوب خرچ میں لاوے گا ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ

اگر سانپ نے اس کو کھایا تو دلیل ہے کہ دشمن سے خوف ہو گا اور دشمن اس کو ہلاک کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اژدها کی پشت پر بیٹھا ہے اور اژدہا اس کے تابع فرمان ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بہت بڑا دشمن اس کا تابعدار ہو گا۔ اور اس کے سب کاروبار انتظام سے ہوں گے۔

 اژدها

 اژدہا وادی میں رہنے والے انسان پر دلالت کرتا ہے۔ کبھی خواب میں اذد ہا دیکھنا  اہل و عیال کی طرف سے عداوت کی علامت ہے ۔ کبھی اسکی تعبیر ز یا دہ حسد کرنے والے شریرقسم کے پڑوسی سے کی جاتی ہے۔ دریای اژدہا ظالم کے ساتھ مدد اور حاکم کے اعلان پر دلالت کرتا ہے۔ خواب میں اژدہا  دیکھنا عظیم طاقت ملنے کی بھی دلیل ہے۔ کسی نے دیکھا کہ اژدہا اسکے آلہ تناسل کو لقمہ بنارہا ہے اور نگل رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی بیوی نے زنا کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support