khwab ki tabeer alif sekhwab ki tabeer hhay se

khwab mein hathyar dekhna

ہتھیار

khwab mein hathyar dekhna

khwab mein hathyar dekhna

khwab mein hathyar dekhna

ہتھیار

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ ہتھیار پہن کر بیگانہ لوگوں میں گیا ہے دلیل یہ ہے کہ عام لوگ اس پر زبان درازی کریں گے۔ لیکن اس کو کوئی بری بات نہ پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ آشنا جماعت میں ہے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو خواب میں تیر و کمان کے ساتھ دیکھے ۔تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ان اوزاروں سے کہ جن کے ساتھ جنگ کرتے ہیں ۔کوئی چیز ٹوٹ گئی ہے یا ضائع ہو گئی ہے۔ تو اس کی بزرگی میں نقصان پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا۔اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو لے گیا ہے دلیل ہے۔ کہ اس شخص کو نفرت پہنچائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو زخمی کیا ہے۔ اور اس شخص کا پتہ نہیں ہے کہ کون ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم میں پیپ جمع ہوگئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال جمع کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس زخم سے گوشت اور ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس آدمی سے مال اور نعمت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں کسی کا ہاتھ کاٹ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت بات کہے گا اور ان کے درمیان جدائی پڑے گی۔
اور اگر دیکھے کہ کسی کے جسم کے بڑے حصے کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کا مال لے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

کہ خواب میں لڑائی کا اوزار دیکھنا چھ وجہ پر ہے (1) قوت (۲۴) بزرگی (۳) دولت (۴) ولایت (۵) ریاست (۲) قلعہ
اور ہتھیار بنانے والا شخص خواب میں کوئی بادشاہ منصف طبع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support