khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ray se

khwab mein raan dekhna

خواب میں ران دیکھنا

khwab mein raan dekhna khwab mein raan dekhna khwab mein raan dekhna

 

:خواب میں ران دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ران اپنے خویشوں کی قوت ہے۔

2

اگر دیکھے کہ اُس کی ران ٹوٹ گئی ہے۔ یا گر پڑی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ اپنوں سے جدا ہو گا اور ذبلا ہو جائے گا اور سفر میں مرے گا

3

اور اگر دیکھے کہ کسی کی ران چیری ہے۔ اس کی بھی یہی تاویل ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ران باپ کے خویشوں پر دلیل ہے اور بائیں ران ماں کے خویشوں پر دلیل ہے۔

2

اگر دیکھے کہ اُس کی ران باریک ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کے خویشوں کا کام کمزور ہو گا

3

اور اگر دیکھے کہ اُس کی ران کائی گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدائی تلاش کرے گا

4

اور اگر دیکھے کہ اُس کی ران ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے اُس کو ذلت اور خواری پہنچے گی

5

اور اگر دیکھے کہ اُس کی رانوں کا گوشت گرا ہوا ہے۔

6

دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کا مال ضائع ہو گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔۔

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کی رانیں رسی سے بندھی ہوئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے
جدا نہ ہو گا اور نکاح کرے گا

2

اور اگر دیکھے کہ اپنی ران کا گوشت خود کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اپنوں کا مال کھائے گا۔

:خواب میں ران دیکھنا

1
 کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے یہ پہنا ہے تو اگر وہ والی ہوتو اس کو کسی اور شہر پر بھی ولایت حاصل ہوگی

2

 اگر والی کے علاوہ کوئی اور پہنے تو وہ کسی مالدار عورت سے شادی کریگا جس کا کوئی دوست یا قریبی نہ ہوگا۔

فخذ (ران)

1

خواب میں ران آدمی کے قبیلہ پر دلالت کرتی ہے۔

2

 خواب میں جو اپنی ران میں کمی دیکھے تو اس پر دلالت ہے کہ صاحب خواب کا خاندان نہیں اور وہ وطن سے دور ہے۔

3

 خواب میں ران میں درد محسوس کرنا اپنے خاندان سے رویہ درست نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔

4

 خواب میں اگر کوئی اپنی ران کو اپنے سے جدا د یکھے تو وہ عاجز ہوگا اور اسے کامیابی حاصل نہ ہوگی اور اس کا کام بھی پورا نہ ہو گا۔

5

 خواب میں اگر کوئی گوشت کا ٹکڑا اپنی ران سے متصل دیکھے تو اسمیں دلالت ہے کہ صاحب خواب کی طرف ایسا بیٹا منسوب ہو گا جو اس سے نہ ہوگا،

6

ران گھر کے افراد پر بھی دلالت کرتی ہے۔ بسا اوقات خواب میں ران بندہ کے معتمد علیہ مال یا آقا یا والد یا بیٹے یا بیوی یا کمائی یا سواری یا کام کے اوزار وغیرہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔

7

ران کی تعبیر قبیلہ بھی ہے لہذا اس میں اچھائی یا برائی دیکھنا قبیلے میں اچھائی یا برائی دیکھنے پر دلالت کرتا ہے، کبھی ران کا کام نہ کرنا بیوی یا سواری سے فائدہ حاصل نہ کر سکنے کی ذلیل ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت نماز پر بھی ہوتی ہے۔

8

کسی نے دیکھا کہ اس کی ران کٹ گئی ہے تو وہ اپنی قوم سے جدا ہو گا اور اس جدائی کی حالت میں مرجائے گا۔  اپنی ران پیتل کی دیکھنا اپنے خاندان کو گناہوں میں جری دیکھنے کی علامت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support