khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bacha dekhna

خواب میں بچہ دیکھنا

khwab mein bacha dekhna khwab mein bacha dekhna khwab mein bacha dekhna

khwab mein bacha dekhna

خواب میں بچہ دیکھنا  :کودک (بچہ)

 

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچپن غم و اندوہ ہے اور اگر دیکھے کہ بچہ بن گیا ہے اور معلم کے آگے کتاب پڑھ رہا ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتار ہو گا۔ کیونکہ بچہ فساد سے صلاح کو چاہتا ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر اپنے آپ کو بچہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا۔

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے آگے بھنا ہوا بچہ رکھا ہے اور اُس نے کھایا ہے۔دلیل ہے کہ وہ بہت خیر پائے گا اور وہ بچہ بڑے مرتبہ کو پہنچے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب صورت لڑکا تاویل میں فرشتہ ہے اور بدصورت لڑکا منفعت ہے، اور اگر مرد دیکھے کہ وہ شیر خوار ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مقصود سے رُکے گا اور اگر مرد دیکھے کہ کسی بچہ کو دودھ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ جننے کےوقت سلامت رہے گا۔

khwab mein bacha dekhna

 

 

:طفل (بچہ)

 

 خواب میں بچہ دیکھنے کی تعبیر غم، کھیل تماشہ کے رسیا لوگوں کے ساتھ مدارت میں مشقت سے کی جاتی ہے۔

2

 اگر خواب میں چھوٹی بچی کو اٹھایا یا وارث سمجھ کر اٹھا لیا’ یا بچی کی ولادت ہوئی اگر محبوس یا محصور ہے یا مقدمات میں عاجز آچکا ہے یا مقروض ہے یا تہی دست ہے تو کشادگی حاصل ہوگی، غم زائل ہو گا، خوشیاں حاصل ہونگی اگر وہ فقیر وغیرہ نہیں ہے تو خواب میں بچی دیکھنے کی تعبیر فکر اور غم ہے۔ اگر بچہ یا بچی ولادت کے وقت بیمار تھے تو دونوں کے حق میں وسعت ہوگی انکی . پیدائش منہ کے راستے سے ہوئی ہے تو موت پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab mein bacha dekhna

 

:صبی (بچہ)

1

 خواب میں چھوٹا بچہ اٹھا نائم اور حزن کی علامت ہے ۔

2

 محاصرے میں آئے ہوئے اور سختی میں مبتلا لوگوں کے لئے خواب میں قریب البلوغ بچے کو اٹھانا اس تکلیف سے نکلنے کی بشارت ہے۔

3

اسی طرح محصور یا شدت میں مبتلا لوگوں میں سے کسی نے خواب میں کسی خوبصورت بچے کو شہر میں داخل ہوتا ہوا یا آسمان سے اتر تا ہوا یا زمین سے نکلتا دیکھا تو دلیل ہے کہ خوشخبری قریب تر ہے۔اور اس علاقے کے لوگوں کے لئے خوش حالی ہے۔ اور بالغ بچہ عزت وقوت کی دلیل ہے۔

4

 کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بچہ ہے

اور مکتب میں بیٹھ کر قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ تو دلیل ہے جس گناہ میں وہ مبتلا ہے اس سے تائب ہو گا ۔

5

 اگر کسی بادشاہ یا حاکم نے دیکھا کہ وہ مکتب میں علم حاصل کر رہا ہے۔ تو تعبیر ہے اس کا علم محمو ہوگا یا دلیل ہے وہ عزت سے ذلت کی طرف آئے گا ۔

6

 خواب میں کسی نے خود کو بے ریش لڑکا دیکھا تو وہ اپنی ماں کی میراث کا مالک ہوگا ۔

7

 کسی نادار نے خواب دیکھا کہ وہ بچہ ہے اس کی ماں نے اس کو ابھی جنا ہے۔ تو اس کو رزق نصیب ہوگا۔ اور وہ غنی اور مالدار ہوگا۔

8

 نوجوان کا خود کو خواب میں بچہ دیکھنا تعبیر کے لحاظ سے اچھا نہیں ہے۔ (۹) بیمار کا خواب میں خود کو بچہ دیکھنا اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔

9

 کسی سے مقدمہ لڑنے والا خود کو صبی پائے تو میہ اس کے مغلوب ہونے کی دلیل ہے۔

10

کسی ایسے شخص نے خواب دیکھا جس کی بیوی حاملہ ہے کہ وہ شیشے میں اپنے چہر ے کو بچے کے چہرے کی طرح دیکھ رہا ہے تو اس کی بیوی اولاد نرینہ جنے گی جو صاحب خواب کا ہمشکل ہوگا۔

11

 بچہ کی تعبیر ایسے کمزور دشمن سے بھی کی جاتی ہے جو اظہار دوستی کرتا ہو مگر بعد میں اس کی دشمنی ظاہر ہو۔ 

12

خواب دیکھا کہ اس کے ہاں بہت سارے بچے پیدا ہوئے

تو دلیل غم وحزن ہے۔ مگر پیدا ہونے والے بچے مذکر ہوں تو انجام کار درست ہوگا اور اگر مونث ہوں تو انجام برا ہوگا۔

13

 کسی شخص نے خواب دیکھا کہ وہ دودھ پیتا بچہ بن گیا تو تعبیر ہے کہ اس کے اندر جہالت سرایت کر آئے گی جس کی وجہ سے اس کی مروت ختم ہو جائیگی ۔ اور اگر کسی سخت غم میں مبتلا ہے یا کسی تنگی میں ہے تو اس سے نکل جائے گا اور خوشحال ہو جائیگا اور اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہوگا جیسا کہ پیدائش کے وقت تھا۔

14

چھوٹے چھوٹے بچوں کی دلالت چھوٹے چھوٹے غموں پر ہوتی ہے ۔

15

خواب میں اپنے گود میں بچے کو چیختا دیکھنا لکڑی سے مارے جانے کی دلیل ہے اور کبھی چھوٹے بچوں کو خواب میں دیکھنا جرم کرنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ بفرمان الہی يُصِيبُ اللَّهِ من اخر مو اصغار عِندَ اللهِ وَعَذَابٌ شَدِيد مجرمین کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ذلت وعذاب پہنچے گا اور کبھی بچوں کی رویت زینت اور خوشی کی علامت ہوتی ہے۔

16

خواب میں اپنے چھوٹے بچوں کو دیکھنا کبھی فتنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی ادنی عیش یا بجز کی بنا پر کلفت کو چھوڑنے پر بھی دلالت کرتے ہیں ۔

 

 

khwab mein bach dekhna khwab mein bacha dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support