khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bachi dekhna

خواب میں چھوٹی بچی دیکھنا

khwab mein bachi dekhna khwab mein bachi dekhna

khwab mein bachi dekhna

:خواب میں چھوٹی بچی دیکھنا ( صبية )

1
خواب میں چھوٹی بچی دیکھنا خوشحالی، تنگی کے بڑھنے کے بعد عزت وا میری کی علامت ہے۔

2

 دودھ پیتی بچی کی رویت نئی آنے والی ایسی بھلائی پر دلالت کرتی ہے۔ جو اچھی شہرت اور خیر کی حامل ہو ۔

3

 کسی محبوس یا محصور یا کسی مقدمہ میں زیادتی کا شکار یا مدیون یا فقیر شخص کا خواب میں چھوٹی بچی کو دیکھنا کشادگی اور مذکورہ امور سے نجات پانے کی بشارت ہے۔

4

اگر مذکور چیزوں میں سے کوئی بھی نہ ہو تو چھوٹی بچی کی رویت غم و اندوہ اور حزن کی علامت ہے ۔

5

کسی مریض یا مریضہ کے ہاں بچی کی پیدائش اس بیماری سے چھٹکارے کی دلیل ہے۔ بشرطیکہ معمول کے مطابق پیدائش ہو۔

6

اور اگر پیدائش منہ کے راستے سے ہو تو اس مریض شخص کی موت کی علامت ہے۔ جس کے منہ سے پیدا ہوئی ہے۔

7
 چھوٹی بچی کی رویت کبھی دنیا ملنے کی بھی علامت ہے ۔

8

 خواب میں کسی کنواری کا مالک ہونا دنیا کے متوجہ ہونے کی دلیل ہے۔ 

9

کسی عورت کا خواب میں خود کو بچی ہوتی ہوئی دیکھنا اس کے پیٹے اور دنیا کے اس کی طرف متوجہ ہونے کی علامت ہے۔ مگر کبھی بھی بچہ نہیں جنے گی اس لئے کہ چھوٹی بچی حاملہ نہیں ہو سکتی ۔

10

 اگر حاملہ عورت خواب میں خود کو چھوٹی بچی دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ وہ ایسی بچی جنے گی جو اس کی ہمشکل ہوگی۔

11

خواب میں لڑکا ( غلام ) خرید ناغم اور لڑکی ( باندی ) خرید نا خیر کی علامت ہے۔

12

کسی کی بیوی حاملہ ہو اور خواب میں اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو تو تعبیر ہے کہ بیداری میں بچی پیدا ہوگی ۔

13

اگر اپنی بیوی کو بچی جنتی ہوئی دیکھے تو یہ بچہ ہونے کی دلیل ہے۔

14

 کسی نے دیکھا کہ وہ دوبارہ بچہ بن گیا اگر وہ رسی سے بندھا ہوا ہو تو قید خانہ جائے گا یا مریض ہوگا۔

15

اور اگر آزاد مالدار آدمی یہ خواب دیکھے تو اس کی عقل چلی جائے گی۔ یا اس کا مال اس کو نہیں ملیگا ۔

16

صاحب خواب اگر فقیر ہو تو اس کی عمر اتنی دراز ہوگی کہ ارذل عمر تک پہنچ جائے گا۔

 

khwab mein chooti bachi dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support