Khwab mein jumma ki namaz ada karna
خواب میں جمعہ کی نماز ادا کرنا
Khwab mein jumma ki namaz ada karna Khwab mein jumma ki namaz ada karna
:خواب میں جمعہ کی نماز ادا کرنا
1
کسی نے خواب دیکھا کہ جمعہ کا دن ہے تو تعبیر ہے۔ اللہ تعالی اس کے امور متفرقہ کو مجتمع فرما ئیں گے اور اسکی تنگی وسعت سے بدل جائے گی اور برکت اس کی طرف لوٹ آئے گی۔
2
کسی علاقے کے والی نے خواب دیکھا کہ لوگ جمعہ کی نماز پڑھ رہے ہیں اور وہ اپنے گھر یا دکان میں تکبیر رکوع وسجود کی آواز سن رہا ہے۔ پھر یہ خیال کیا کہ لوگ نماز جمعہ سے فارغ ہو کر لوٹ گئے تو یہ خواب اس والی کی معزولی کی دلیل ہے۔
3
کسی نے دیکھا کہ اس نے خواب میں جمعہ کی نماز کی محافظت کی تو یہ صاحب خواب کے معزز و مکرم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
4
خواب دیکھا کہ جمعہ کا دن ہے تو یہ خیر کی علامت ہے۔
5
کسی نے دیکھا کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی اور مکمل کی تو دلیل ہے کہ۔ وہ نا جائز سفر کرے گا اور اسمیں زیادتی مال وزر تلاش کرے گا جو اس کو ملے گا۔
6
اگر صاحب خواب کی بادشاہ تک رسائی ہو تو اس کو کچھ کرنے یا اس سے کچھ طلب کرنے۔ اور اس میں کامیاب ہونے کی دلیل ہے کبھی جمعہ کی نماز پوری پڑھنا امید کے پوری ہونے کی علامت ہوتا ہے۔ اور اپنے مقصد کو پانے کی نشانی ہے۔
7
کبھی جمعہ پڑھنا مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے۔ خوشحالی سرور عیدوں میں حاضری، حج اور حج کے موسم کو پانا۔ بلکہ جمعہ ادا کرنا غرباء کے لئے حج کی علامت ہے۔
8
کبھی جمعہ کی نماز پڑھنا اپنی ضرورت کو پانے اور دوستوں کے ساتھ ملنے پر دلالت کرتا ہے۔