khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein janamaz dekhna

خواب میں جائے نماز دیکھنا یا سجدہ کرنا

khwab mein janamaz dekhna khwab mein janamaz dekhna

kerna

khwab mein janamaz dekhna

 :  خواب میں سجادہ (جائے نماز) دیکھنا

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا

1
  کہ خواب میں جائے نماز دیکھنا بہتری ہے۔

2

اور اگر دیکھے کہ مسجد میں مصلی پر بیٹھا ہے دلیل ہے۔ کہ ملک حجاز کے سفر کو جائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ وَاتَّخِذُ وَ امِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّی (اور مقامِ ابراہیم پر جائے نماز بناؤ ) خاص کر اگر دیکھے کہ مسجد میں اعتکاف بھی کیا ہے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

اگر دیکھے کہ جائے نماز پشم کا یا سوت کا ہے دلیل ہے۔ کہ اطاعت اور عبادت میں مشغول ہو گا۔

2
اور اگر دیکھے کہ اس کا جائے نماز جل گیا ہے۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے اس کا جائے نماز پشمینہ کا ہے۔ دلیل ہےکہ اس کی عبادت ریا کاری کی ہوگی۔

khwab mein janamaz dekhna

:مسجود الشكر (سجده شکر)

1

خواب میں سجدہ ادا کرنا بلاء کے فع ہونے اور رزق کے دوبارہ ملنے کی دلیل ہے۔ اور سجدہ کی کوشش کرنے والے کی برتری کی علامت ہے۔

2

اور اگر اس نے اللہ تعالیٰ کے لئے سجدہ ادا کیا۔ اور وہ درمیان عمر کا تھا اور اُسے بیماری تھی لیکن اس کے کمر میں ٹیڑھا پن نہیں تھا۔ تو وہ مال اور نعمت کے ذریعے طاقتور ہوگا اور مالدار ہوگا اور بوڑھا نہیں ہوگا۔

khwab mein jaaiy namaz dekhna sajjdah kerna

 

سجود الصلوۃ (نماز کا سجدہ)

 

(1)

جس نے دیکھا کہ اس نے رکوع کیا اور سجدہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے لئے نماز پڑھی تو وہ اللہ تعالیٰ کے لئے عاجزی اختیار کر یگا اور تکبر سے بری ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ حدود اور فرائض کو قائم کریگا۔ بہت زیادہ نماز پڑھیگا اور دین اور دنیا میں جس کی بھی خواہش کریگا وہ اُسے بہت جلدی ملیکی اور دشمن پر غالب آئیگا۔

2

کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ اُس نے اللہ تعالٰی کے لئے سجدہ کیا تو وہ دشمن پر غالب آئیگا اور اس کی مغفرت کی جائیگی اور اگر سجدہ کرنے والا گناہگار ہے۔ جب اس نے سجدہ کر لیا تو گویا گناہ سے تو بہ کر لیا اور اس پر شرمندگی کا اظہار کیا اور خطرہ سے محفوظ ہو گیا۔ اور اپنی حاجت کو پالیا اور اس کو معاف کر دیا گیا اور جس کو معاف کر دیا گیا تو اس کی زندگی لمبی ہوگی۔

3

اگر اس نے دیکھا کہ اس نے اللہ کے علاوہ کسی اور کے لئے سجدہ کیا یا سر تو جھکا لیا لیکن سجدہ کی نیت نہیں کی تو وہ لڑائی جنگ اور جھگڑے میں ذلیل و نا کام ہوگا اور اگر تجارت کر رہا ہے۔ ہو تو اس میں اُسے خسارہ ہوگا اور اگر اس کی کوئی ضرورت ہو تو وہ پوری نہ ہوگی۔

4

 اور اگر کسی بلند پہاڑ پر اس نے اللہ تعالٰی کے لئے سجدہ کیا تو وہ کسی طاقتور آدمی پر غالب آئیگا۔

5

اور اگر وہ کسی اونچی جگہ یا دیوار پر ہوتو وہ کسی بلند آدمی کا مطیع ہوگا اور اس کو ذلیل کریگا  اور نیند میں سجدہ کرنا اللہ تعالیٰ پر ایمان اور گناہ گار سے تو بہ کی علامت ہے۔

6

اور بعض دفعہ خواب میں رکوع اور سجدہ کرنے حج پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاہ ہے ﴿وَطَهِّرُ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَعِ السُّجُودِ کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور جھکنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک کر دو ۔

7

اور بعض دفعہ خواب میں سجدہ کرنا سنت کے اتباع پر ۔ اور جنت کے اندر حضور علیہ کی صحبت پر دلالت کرتا ہے۔  خواب میں سجدہ کرنا کامیابی کا بھی دلیل ہے۔ اور جس گناہ میں وہ واقع ہے اس سے تو بہ کی علامت ہے۔ زندگی لمبی ہونے کی بھی دلیل ہے اور خطروں سے نجات ہے۔

8

اور سجدوں پر بھی دلالت کرتا ہے اور نصرت اور کامیابی کی بھی دلیل ہے۔ اور معاملات میں یہ اصلاح کی علامت ہے۔  بعض دفعہ سجدہ کرنا دلالت کرتا ہے ایسی نعمت پر جسے اللہ تعالیٰ نے دیکھنے والے پر کی ہو۔

9

 اور جس نے دیکھا کہ سونے کی اینٹ چاندی کی اینٹ کو سجدہ کر رہی ہے۔ تو یہ اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ کوئی شریف آدمی کسی گھٹیا آدمی کی اتباع کریگا اور جو صلیب کو سجدہ کر رہا ہے۔ تو وہ کسی منافق قوم کی تابعداری گانا بجانے کے آلات میں کریگا۔

 

 

khwab mein janamaz dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support