khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein baghal dekhna

خواب میں بغل کی بد بو سونگھنا

khwab mein baghal dekhna khwab mein baghal dekhna

khwab mein baghal dekhna

 

:خواب میں بغل کی بد بو سونگھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ خواب میں بغل کا دیکھتا ملامت اور بدی ہے۔ جو اس کو پہنچے گی اور بغل کے بالوں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اور دشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس کی بغل سے بدبو آتی ہے۔ تو اس سے اسامر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے نہایت بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھوں کو رکھتا ہے تو دلیل ہے۔ کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور مال حاصل کرے گا۔

 فرمانِ حق تعالی ہے۔

وَاضْمِمْ يَدَكَ إِلَى جَنَاحِكَ تَخْرُجُ بَيْضَاء ( اپنا ہاتھ پہلو کے ساتھ ملا۔ سفید نکلے گا۔) اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ مروت اور جوان مردی کے اُٹھانے کی دلیل ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ اُس کی بغل میں کوئی نقصان نہیں ہے تو دلیل نا مرادی اور دشمن کے غلبہ کی ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اُس کو مشکل سےمال ملے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے سے پسینہ جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس پسینہ کے اندازے پر مال کا نقصان ہو گا۔

منان (بغل کی بدبو )

خواب میں بغل کی بو سونگھنا یا دیکھنا دردسر نزلہ زکام بری خبریں، رازوں کے فاش ہونے، کھوٹ اور بغض کے زائل ہونے پر دلالت کرتا ہے اور تھکاوٹ کے بعد راحت اور قرضوں کی ادائیگی کی بھی علامت ہے ۔ کبھی اس کی دلالت فضول مشوروں پر بھی ہوتی ہے۔  بچے کا خواب میں اپنے بغل میں بد بود یکھنا اس کے بالغ ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
کبھی اس کی دلالت پھوڑے یا کسی دوسری آفت کی وجہ سے اس کے مرنے پر بھی ہوتی ہے۔

 

khwab mein baghal dekhna khwab mein baghal dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support