khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein bandar dekhna

خواب میں بندر دیکھنا

khwab mein bandar dekhna khwab mein bandar dekhna

khwab mein bandar dekhna

:خواب میں بوزینه (بندر) ملعون دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1
 کہ بندر خواب میں ایک فریبی  اور ما ن  دشمن پر دلیل ہے اور۔ اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور وہ اس کا مطیع ہے تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اُس کو مطیع کرے گا۔

2

اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے اور۔ اُس سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور شفاء  پائے گایا اس کے جسم پر عیب ہو گا۔ کہ اُس سے خلاصی نہ پائے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

 کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مار ڈالا ہے۔ تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔

2
اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کوئی اُس کے ساتھ دشمنی ظاہر کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس نے بندر کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور جلدی شفا پائے گا۔

1
اور اگر دیکھے کہ بندر گھوڑے پر بیٹھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ یہودی اُس کی عورت سے فساد کرے گا اور۔ بند ر یا خواب میں فسادی عورت جادو گر ہوتی ہے۔

2

اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے گھر میں آیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اُس گھر میں عورت جادو کرے گی

3

اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو۔ دلیل ہے کہ عورت اُس کا نقصان کرے گی۔

4

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بند ر نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیار ہو گا۔ یا اپنے عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔

5

اور اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ بند ر نے اس کو کوئی چیز دی ہے۔ یا اُس سے لے کر کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال برباد کرے گا۔

 

khwab mein bandar dekhna

 

:خواب میں قرد بندر دیکھنا 

1

خواب میں بندر دیکھنے کی تعبیر عیب دار آدمی سے کرتے ہیں ۔

2

اگر صاحب خواب بندر سے لڑائی کر کے اس پر غالب آیا تو۔ اس کو بیماری لاحق ہوگی پھر وہ اس سے صحت یاب ہوگا۔

3

اگر بندر اس پر غالب آیا تو دلیل ہے۔ وہ لا علاج مرض میں مبتلا ہوگا۔

4

بعض نے کہا ہے کہ اس کی دلالت گناہ کبیرہ کے مرتکب شخص پر ہوتی ہے۔

5

 اگر کسی نے خواب میں بندر سے جماع کیا تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ سرزد ہو گا۔

6

اگر کسی نے خواب میں بندر کا گوشت کھایا

تو وہ اسے عیب میں مبتلا ہو گا جس سے ٹھیک نہیں ہو گا ۔

7

 اگر کوئی شخص اس کا بندر لے گیا تو وہ اپنے دشمن پر غالب ہوگا۔

8

 اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بندر کا گوشت کھا رہا ہے تو اس کو نیا کپڑا ملے گا۔

9

اگر کسی نے دیکھا کہ اس کو بندر نے دانتوں سے کاٹا ہے تو اس کے اور دوسرے انسان کے درمیان جھگڑا واقع ہوگا ۔

10

اور بندر کی تعبیر مکار دھوکا باز اور جادو گر آدمی ہے۔ اور بندر مرض پر بھی دلالت کرتا ہے۔

11

 اگر کسی نے بندر کا شکار کیا تو دلیل ہے کہ وہ جادو کے ذریعے مال کمائے گا۔ اور بندر مغلوب دشمن پر بھی دلالت کرتا ہے۔

12

 کسی نے دیکھا کہ وہ بندر پر سوار ہوا اور اپنے مرضی کے مطابق اس کو چلا رہا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ اپنے دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا۔

13

 کسی نے دیکھا کہ اس نے بندر کا گوشت کھایا۔ تو اس کو سخت غم اور مرض لاحق ہوگا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت آئے گی ۔

14

 کسی کو خواب میں بندر ہبہ کیا گیا تو اس کا کوئی دشمن اس پر فتح پائے گا۔ دوسری تعبیر اس کی یہ ہے کہ وہ امانت میں خیانت کرنے والا ہے۔

15

 کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے کندھے پر بندر کو

اٹھایا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے گھر سے چوری شدہ مال برآمد ہوگا اور وہ اس کی وجہ سے مشہور ہوگا۔

16

بعض نے کہا ہے کہ بندر اس آدمی کے لئے نحوست کی دلیل ہے جس نے اسکو اٹھایا ہوا ہے یا اس کا مالک ہے۔ کبھی اس کو دیکھنا نعمت کی فروانی کی دلیل ہے۔ اور کبھی گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرنے کی علامت ہے۔

17

 اگر کسی نے خواب میں بندر سے نکاح کیا تو وہ زنا کا ارتکاب کریگا یا کسی انسان سے جھگڑے گا ۔

18

 اگر کسی نے خواب میں خود کو بندر بنا دیکھا تو اس کو جادو کے ذریعے کثیر مال و دولت ملے گا۔

19

کبھی اس کی روبیت زنا کاری کی طرف میلان زیادہ ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔ جیسے عربوں کا ضرب المثل میں ( فلان از نی من قرد ) که فلان آدمی بندر سے زیادہ زنا کار ہے۔

20

بندر کی دلالت کبھی دشمنوں اور معصیت پر اور کبھی عذاب میں مبتلا ہونے پر ہوتی ہے جیسا کہ خنزیر دیکھنے کی تعبیر ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت یہود پر بھی ہوتی ہے۔ اس کا گوشت کھانا حاجتمندی اور فقیری کی دلیل ہے۔

21

 خنزیر کا گوشت کھانا رزق اور فائدے کی علامت ہے۔

22

بندر کے گوشت کو حلال سمجھنے والے فرقوں کے لئے بندر کا بھنا ہوا گوشت کھانا سرور و فائدہ کی علامت ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت شراب نوشی اور زنا کرنے پر بھی ہوتی ہے اور بندر کی دلالت مسلوب النعمت محروم فقیر پر بھی ہوتی ہے۔

 

khwab mein bander dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support