khwab ki tabeer bay se

khwab mein baraf dekhna

یخ (برف جمی ہوئی)

khwab mein baraf dekhna

khwab mein baraf dekhna

khwab mein baraf dekhna

یخ (برف جمی ہوئی)

حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یخ یعنی برف جمی ہوئی کا دیکھنا۔ خواب میں کوئی غم و اندوہ ہوا کرتا ہے۔ خاص کر جبکہ اس کو اپنے وقت پر دیکھے اور اگر دیکھے کہ وہ برف جمی ہوئی کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ وہ روزی بہت سی پائے۔ مگر یہ کہ جب وہ برف بہت سی اور بے اندازہ دیکھے جو کہ اپنے وقت یعنی سردیوں کے موسم میں ہو۔ اور اگر دیکھے کہ وہ کچھ برف صاف ستھری اپنے گھر کو لے جا رہا تھا۔ تو دلیل ہے کہ بقدراس برف کے وہ کوئی مال جمع کرے۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ

کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ گرمیوں کے موسم میں کوئی برف پاکیزہ اور صاف تھی۔ تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی مال حلال جمع کرے۔ اور اگر دیکھے کہ برف میلی کچیلی اور تلخ تھی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی مال کو جمع کرے جو کہ حرام سے ہو ۔ اگر سردیوں کے موسم میں برف پا کیزه و صاف خواب میں دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ وہ اپنے عیش کو خوب اچھی طرح گزارے۔ اور اپنے روزگار سے منفعت دیکھے اور اس کے دوستوں کے دل اس سے شاد ہوں۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ

کہتے ہیں کہ درمیان سرد ملکوں کے سردیوں کے موسم میں برف کو خواب میں دیکھنا دلیل خیر و منفعت اور تندرستی پر ہو گا۔ اور گرم ملکوں میں دلیل قد اور تنگی اور اندروہ پر ہو۔ اور بعض معبروں نے کہا ہے کہ یخ برف جمی ہوئی اور برق یا بجلی کا خواب میں دیکھنا جو در میان سردیوں کے ہو دلیل فراخی نعمت پر ہوتا ہے۔ جبکہ گرم ملکوں میں دلیل قحط اور اندوہ پر ہوا کرتی ہے۔

امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یخ یعنی برف جمی ہوئی خواب میں چھہ وجہ پر ہوتی ہے۔۔۔
۔(1)۔ روزی فراخ (2)۔ زندگانی(3)۔ مال (4)۔ نرخ ارزان  (5)۔  غم و اندوه  (6)۔ قحط و تنگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support