khwab ki tabeer bay se

khwab mein bhosa dekhna

بھوسہ گھاس پھوس

khwab mein bhosa dekhna

khwab mein bhosa dekhna

khwab mein bhosa dekhna

بھوسہ گھاس پھوس

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ بھوسہ خواب میں بہت سا مال اور نعمت ہے خاص کر اگر گیہوں سےبھرا ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا گھاس ہے اور گھر میں لے جاتا ہے۔ دلیل ہے کہ حلال کامال اور نعمت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ جو کی بھوسی ہے تو گذشتہ مقام حاصل ہوں گے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گھاس رکھنے کی جگہ میں گیا اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے دلیل ہے کہ مالدار ہو گا اور دونوں جہان کی مراد پائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آگ گھاس کے ڈھیر میں لگ گئی ہے اور وہ گھاس جل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر تاوان ڈالے گا اور اس سے مال لے گا اور اگر دیکھے کہ چوپائے اس کے گھاس کھاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ کوشش سے اپنا مال ضائع کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھاس دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

۔(1)۔مال حلال (2) کسب معیشت (3) دل کی مراد اور خوشی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support