khwab ki tabeer chay se

khwab mein chamra dekhna

چمڑا

khwab mein chamra dekhna

khwab mein chamra dekhna

چمڑا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آدی کے جسم کا چمڑاخواب میں آرائش اور لوگوں کی خانہ آبادی ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آدی کا چمڑا ستر اور مال اور برکت ہے۔
اگر کوئی شخص اپنا چمڑا اٹھا ہوا اور گرا ہوا | دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا ستر
اور راز کشادہ ہو گا. اور اس کا مال ضائع ہو گا.اور اگر اپنے چپڑے کو سیاه یا نیلا
دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں
کا چمڑا روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس شخص کی مراد پوری ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام چارپاٰیٰوں کاچمڑا خواب
میں دیکھنا مال ہے اور اونٹ کا چمڑا بڑے آدمی کی وراثت ہے-اور بکری کا
چمڑا صاحب خواب کے لئے روزی ہے اور اگر سبز درخت کا پوست دیکھے تو اس کا
صاحب روزہ دار ہے- اور اگر دیکھے کہ جانور کا چوڑا اتارا ہے تو دلیل ہے
کہ جس آدمی کےساتھ نسبت ہے اس سے مال پائے گا اور اگر دیکھے
کہ چمڑا اتارنے کے لئےمکان بنایا ہے۔
اگر قصاب ہے تو اس کے گھر میں دیوار بنائیں گے اور اگر معلم ہے تو لڑ کوں
پر ظلم کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر
کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرانا چمڑا (پوست) اتارتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ
پرانی چیزوں کی اصلاح میں وقت لگائے گا. اور بادشاہ کا ایلچی بنے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support