khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein charagh dekhna

چراغ

khwab mein charagh dekhna khwab mein charagh dekhna

khwab mein charagh dekhna

khwab mein charagh dekhna

چراغ

 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں چراغ گھر کا خادم ہے۔ اور دوسرے اہلِ تعبیر نے فرمایا ہے کہ گھر کی مالکہ ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ۔ اُس کے گھر میں پاکیزہ چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ گھر کی مالکہ باصلاح۔ اور نیک خصلت عورت ہے اور اگر دیکھے کہ چراغ جلتا ہے۔ تو یہ گھر کی مالکہ یا عورت یا خادمہ کے رنج پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ گھر گرے گا اور گھر کی مالکہ مرے گی۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ چراغ دان میں چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اگر شادی شدہ ہے تو لڑکا ہو گا۔ ورنہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر اُس کا کوئی سفر میں گیا ہے تو واپس آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر میں بہت سے چراغ ہیں تو دلیل ہے کہ ملک کا بادشاہ عادل اور قاضی منصف ہے اور شہر کے لوگوں کو خوشی اور نشاط بہت ہوگی۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ اگر اُس کے ہاتھ میں بہت سے چراغ ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اُس کے فرزند آئے گا۔ جو عزت و دولت پائے گا۔ اور اگر خواب دیکھنے والا بد کار ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ کرے گا اور اگر مشرک ہے تو ہدایت پائے گا اور اگر مسلمان ہے تو عبادت کی توفیق پائے گا۔ فرمانِ حق ہے۔ (اور چراغ روشن ہے اور ایمان والوں کو بشارت دو کہ ان پر اللہ تعالی کی طرف سے بڑا فضل ہے)۔

اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے

تو دلیل ہے کہ اُس کا فرزند ہلاک ہو گا یا اُس کی عزت و دولت میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کی مراد پائے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے ہاتھ میں دو بتی والا چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اُس کے دو فرزند ایک شکم سے پیدا ہوں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ خواب میں چراغ کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے- 1)بادشاہ 2)قاضی، 3)فرزند 4)عروسی، 5)ولایت، 6) سرائے ، 7)سردار 8)شادی 9)علم ، 10)تو انگری11) عیش خوشی 12)کنیز 13)منفعت 14)جیسا دیکھا اُسی طرح ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support