khwab ki tabeerkhwab ki tabeer bay se

khwab mein badam dekhna

خواب میں بادام دیکھنا

khwab mein badam dekhna khwab mein badam dekhna

khwab mein badam dekhna

:خواب میں بادام دیکھنا

:حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا

 کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت اور روزی ہے، لیکن جھگڑے سے حاصل ہوگی۔ اگر خواب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر نعمت اور روزی محنت سے ملے گی۔

اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اور بیماری سے شفاء اور مغز بادام کا دیکھنا بہتر ہے۔

 

:حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا

 

 اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادام پوست سمیت اُس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کوئی چیز سختی کے ساتھ پائے گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی کچھوس آدمی سے اُس روغن کے اندازے کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔

:حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا

کہ خواب میں بادام کا دیکھن مال اور نعمت ہے۔لیکن اگر بادام کو پوست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور رنج کے ساتھ ملے گا اور اگر بادام کو بغیر پوست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال و زر آسانی کے ساتھ ملے گا۔

 

:حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا

 

کہ خواب میں بادام کا دیکھنا دو وجہ پر دلیل ہے اول پوشیدہ مال حاصل ہو گا۔

دوم بیماری سے شفاء پائے گا۔

 

khwab mein badam dekhna

 

:لوز (بادام)

بادام کی دلالت بیماریوں کے زائل ہونے عہدے کے ختم ہونے اور حکومت سے معزول ہونے پر ہوتی ہے۔ اور کبھی اسکی دلالت کفن میں لپٹی میت پر اور کبھی قبر میں رکھی ہوئی میت پر ہوتی ہے۔ اگر بادام سبز ہو یہ تعبیر نہیں ہوگی ۔  باداموں کے موسم میں بادام دیکھنا خیر پر دلالت کرتا ہے۔

 میٹھا بادام بقدر مٹھاس حلال مال ملنے پر دال ہے کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بادام کھا رہا ہے کہ تو دلیل ہے خصو صیات کے ساتھ اس کو مال ملے گا۔ درخت سے بادام چنا ایک سخت بخیل قسم کے آدمی کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔  درخت بادام کی دلالت ایسے شخص پر ہوتی ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے سخی اور غیروں کے لئے بخیل ہو۔

 کبھی شریں بادام کی دلالت ایمان کی شرینی پر بھی ہوتی ہے۔  کڑوے بادام حق بات پر دلالت کرتا ہے کبھی بادام کھانا تندرستی کے ساتھ مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ کبھی بادام کی دلالت مسافر آدمی پر ہوتی ہے۔  خواب دیکھا اس کے اوپر بادام کے چھلکے ڈالے جارہے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو کپڑوں کے جوڑے ملیں گے ۔

اور بقول بعض مجبرین خشک بادام کی دلالت تکلیف اور شریر پر ہوتی ہے۔ اور غم پر بھی دلالت کرتا ہے۔  بادام کے پتے کھانا کسی شاہی آدمی سے پاک اور حلال مال ملنے کی بشارت ہے۔ کے پتے کھانا کسی شاہی آدمی سے پاک اور حلال مال ملنے کی بشارت ہے۔

khwab mein badam dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support