khwab mein charwaha dekhna
khwab mein charwaha dekhna
شبان (چرواہا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ
اگر خواب میں بیل یا بکری یا گدھے وغیرہ کے چرواہے کو دیکھے تو ہر ایک چیز کی تعبیر
اس کے قدر کے مطابق ہے گھوڑے کا پروانہ ولایت اور بزرگی پر دلیل ہے اور گدھے کاچرواہ
تخت پر دلیل ہے، اور بیل کا چرواہا سفارت اور نعمت اور فراوانی پر دلیل ہے ۔
اور بکری کا چرواہا روزی حلال اور مال اور نعمت پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ
اگر دیکھے کہ چونانی کرتا ہے اور بھیڑیا اسکے گلے سے ایک بکری کو لے گیا ہے ،دلیل ہے کہ
بادشاہ اس ملک کو برباد و خراب کرے گا اور رعیت کا حال تباہ ہو گا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بکریوں کی چونانی کرنی دلیل ہے کہ ان بکریوں کے شکار پر سردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گڈریے نے اس کو کچھ دیا ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی سردار سے فائدہ پہنچے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گڈریا ناصح مرد ہے اور لوگوں کے مال کا محافظ ہے۔ اور ہر ایک کام کی بہتری لوگوں پر ظاہر کرتا ہے۔