khwab ki tabeer chay se

khwab mein chand dekhna

چاند

khwab mein chand dekhna

khwab mein chand dekhna

khwab mein chand dekhna

چاند

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاند بادشاہ کا وزیر ہے۔

اگر دیکھے کہ اس نے چاند پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہوگایا

وزیر بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند کے ساتھ لڑائی اور جھگڑا کرتا ہے۔

دلیل ہے کہ وزیر سے جھگڑے گا اور اگر دیکھے کہ چاند کی جگہ پر مقیم

ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے چاند کا ٹور لیا ہے۔ دلیل

ہے کہ وزارت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے آسمان کا چاند پکڑا ہے اور نور و شعاع

نہیں رکھتا ہے اور تاریک و تیرہ بھی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا

اور اگر دیکھے کہ چاند تیره و تاریک ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ

بادشاہ کا وزیر کسی کام کے باعث اس کا محتاج ہو گا۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے

 

فرمایا ہے کہ چاند خواب میں خاص کر اگر چودہویں کا ہے بادشاہ کو دیکھنا ہے۔ اگر

دیکھے کہ چاند کے دو ٹکڑے ہو گئے ہیں- دلیل ہے کہ بادشاہ یا وزیر ہلاک ہو گا۔ اور

اگر دیکھے کہ چاند اس کے ساتھ باتیں

کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس پر فریاد کریں گے اور اپنا انصاف چاہیں گے اور وہ

شخص ولایت پائے گا اور اگر دیکھے کہ دو چاند آپس میں لڑتے ہیں۔ دلیل ہے کہ

دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے اور اگر دیکھے کہ ان میں سے ایک گر کر پارہ پارہ

ہو گیا ہے۔ دلیل ہےکہ ان دو بادشاہوں میں سے ایک گرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چاند اس کے ہاتھ یا گود میں

پڑا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر پہلی تاریخ کا چاند دیکھے تو دلیل ہے

کہ وہ عورت اس سے اصل اور نسب میں کم درجہ کی ہو گی اور اگر چاند آرہا ہے

تو دلیل ہے کہ عورت کا اصل مولا زادوں کا ہو گا اور اگر چورہویں کا چاند ہے۔ دلیل ہے کہ

وہ عورت اصل اور نسب میں اس سے بہتر ہوگی اور اگر یہ خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ

اس صفت کا شوہر کرے گی اور اگر دیکھے کہ چاند پاکیزہ اور روشن ہے اور اس

کے گھر میں آ کر اترا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں عورت کرے گا اور اس سے

منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیا چیز نے چاند کو ڈھانپا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا

وزیر متغیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ چاند کو گرہن لگا ہے دلیل ہے کہ وزیر

کا حال بد ہو گا اور وہ معزول ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنی

جگہ پر چودہویں کا چاند روشن دیکھے اور اس کا نور اس کے گھر کے مقابلہ میں چمکتا ہے۔

دلیل ہے کہ اس گھر والے بادشاہ یا وزیر سے خیر و منفعت دیکھیں گے اور اگر چودہویں کے

چاند کو تاریک دیکھے۔

دلیل ہے کہ اس کو رنج اور نفرت حاصل ہوگی اور اگر

دیکھے کہ پہلی کا چاند اپنے مطلع سے نکلا ہے لیکن شروع ماہ میں اس کا نور

زیادہ ہوا ہے یا بدر ہوگیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا جو بادشاہ یا وزیر

ہو گا اور اگر دیکھے کہ پہلی کا چاند اپنی جگہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا یا

اس کو کوئی مشکل کام پڑے گا کہ لوگوں کو اس سے غم و اندوہ ہو گا۔ اور بعض اہل تجبیر نے بیان کیا ہے۔

اگر کوئی خواب میں چاند کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا اور اگر چاند

کا نور زیادہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکے کی زندگی دراز ہوگی اور اگر چاند کو

چودہویں کا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر درمیانے درجے کی ہوگی اور اگر

چاند نقصان میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ یا وزیر کی خدمت میں مشغول ہو گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چاند کو ہاتھ میں پکڑا ہے یا چاند اس کی گود

میں آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں عالم اور

دانا فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر یہی خواب کوئی بادشاہ کا مقرب رکھے – دلیل ہے

کہ وہ بادشاہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے چاند اور سورج اور تمام ستاروں

کو پکڑا ہے اور سب ہی تیره و سیاہ ہیں- دلیل ہے کہ صاحب خواب ہلاک ہو گا اور اگر

پارسا ہے تو غم و اندوہ میں پڑے گا یا بیمار ہو گا اور آخر کار وہ شفاء پائے گا۔

khwab mein chand dekhna
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ چاند کو خواب میں دیکھنا سترہ وجہ پر ہے۔

 ۔1۔ بادشاه ۔2۔ وزیر ۔3۔ والی ۔4۔ عالم مفسد ۔5۔ مصاحب ۔6۔ رئیس ۔7۔ شرف اور مرتبہ ۔8۔ دوست  ۔9۔ کنیز ۔10۔ غلام خادم۔11۔ بزرگ سردار۔12۔مال ۔13۔عورت ۔14۔فرزند۔15۔بزرگواری۔16۔ ماں۔ 17۔ باپ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support