khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein chehra dekhna

خواب میں چہرہ دیکھنا

khwab mein chehra dekhna khwab mein chehra dekhna

khwab mein chehra dekhna

 

:خواب میں روئے (چہرہ)دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں چہرے کو جیسا کہ تھا اس سے زیادہ خوب صورت دیکھے دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور زندگی زیادہ ہوگی۔

2

اور اگر اپنا چہرہ برا اور ناخوش دیکھے تو اس کا مرتبہ کم ہو گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے چہرے کا رنگ سرخ اور پاکیزہ دیکھے دلیل ہے کہ روشناس ہو گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سفید ہے تو دین کی قوت پر دلیل ہے فرمانِ حق تعالیٰ ہے وَاَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْهُهُمْ فَفِيْ رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيْهَا خَالِدُونَ (اور جن کے چہرے سفید ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے)

3

اور اگر دیکھے کہ اُس کے چہرے کا رنگ زرد ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔

4

اور اگر سیاہ ہے تو خلقت میں رسوا ہو گا۔

5

اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سیاہ ہے اور کپڑے سفید ہیں دلیل ہے۔ کہ اُس کے لڑکی پیدا ہوگی فرمان حق تعالٰی ہے وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالْأنْثَى ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ ( اور جب ان میں سے کسی کو لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے۔ تو اس کا چہرہ غصے کے مارے سیاہ ہو جاتا  ہے)۔

6

اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سیاہ اور گرد آلود ہے دلیل ہے۔ کہ وہ مشرک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ خون آلود ہے یا اس کے چہرے سے زرد آب نکلتا ہے۔ اور اُس کے چہرے پر زخم نہیں ہے دلیل ہے کہ اُس کے مال کا نقصان ہو گا۔

7

اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ بج ہو گیا ہے تو یہ اس کے حال کی تباہی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے پر خال ہے۔ تو دلیل ہے کہ قرض دار ہوگا۔

:حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے چہرے کو خواب میں پانی یا شیشے میں خوب صورت دیکھے یا کوئی کہے کہ تیرا چہرہ خوبصورت ہے دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہوگا۔

2

اور اگر برا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

3

اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سرخ ہے دلیل ہے۔ کہ اس کی کسی سے بحث ہوگی اور غصہ کھائے گا۔

4

اور اگر اپنا چہرہ سپید اور روشن دیکھے۔ دلیل ہے کہ عبادت کی توفیق پائے گا۔

5

اگر اپنا چہرہ سیاہ دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور کفر کا خوف ہے فرمانِ حق تعالیٰ ہے وَأَمَّا الَّذِيْنَ اسْوَدَّتْ وَجُوهُهُمْ اكْفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ ) لیکن جن کے چہرے سیاہ ہو گئے ہیں۔ کیا تم ایمان کےبعد کافر ہوئے ہو)۔

6

اور اگر اپنے چہرے پر زخم دیکھے دلیل ہے کہ اس قدر غم و اندوہ کھائے گا اور اگر اپنے چہرے پر خراش دیکھے دلیل ہے۔ کہ اس کے کام اور چودہر میں خلل پڑے گا۔

7

اور اگر اپنے دو چہرے دیکھے دلیل ہے کہ منافق ہو گا۔

 

.حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چہرہ دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے (۱) شرف اور بزرگی (2) ذلت اور حقارت (3) کاموں کا انتظام (4) دین اور دیانت (5) اندوہ اور رسوائی (6) قرض (7) نیکی (8) عبادت کی توفیق۔

 

khwab mein chehra dekhna

 

وجه (چہرہ)

1

 خواب میں چہرے کو خوبصورت دیکھنا دنیاوی لحاظ سے بہتر حالت میں ہونے اور بشارت اور سرور ملنے کی دلیل ہے۔

2

 اگر کسی کی بیوی حاملہ ہو اور اپنے چہرے کو سیاہ حالت میں دیکھے تو یہ بچی تو لد ہونے کی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ﴿ إِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالْأنْثَى ظَلَّ وَجُهُهُ مُسْوَدًا اگر ان سے کسی کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو کر رہ جاتا ہے

3

 اگر کسی کے ہاں حاملہ نہ ہو اور وہ اپنے چہرے کو سیاہ دیکھے تو وہ گناہوں کا مرتکب ہے۔

4

 چہرے کا پیلا ہونا ذلت اور حسد کی علامت ہے اور کبھی سیاہ چہرہ صاحب چہرے کے نفاق پر دلالت کرتا ہے اس لئے چہرہ کا پیلا ہونا بیماری ہے اور بیماری کی تعبیر نفاق سے کی جاتی ہے۔ اور بعض اہل تعبیر کے بقول خواب میں چہرے کا پیلا پن بیداری میں دلیل عبادت ہے۔ لقولہ تعالیٰ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ آثَرِ السُّجُودِ ان کی (مؤمنین کی نشانی ان کے چہروں پر سجدوں کے اثرات ہیں

5

 کسی حبشی یا زنگی کا خواب میں اپنے چہرے کو سفید دیکھنا اس کے نفاق اور اس میں حیا کی کمی کی علامت ہے۔

6

 خواب میں چہرے کو کالا اور باقی بدن کو گورا دیکھنا ظاہر کے مقابلے میں باطن کے بہتر ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

7

 چہرہ سفید اور باقی بدن کالا ہونا ظاہر کا باطن سے اچھا ہونے کی علامت ہے۔

8

 بیداری میں چہرے پر بال نہ ہوں اور خواب میں اس میں بال دیکھنا غالب ہونے والے فرض اور کم ہونے والی عزت پر دلالت کرتا ہے۔

9

 خواب میں اپنے چہرے کو عام حالت سے بدلنا اور اس کی خوبصورتی میں کمی آنا بیداری میں اس کے اندر نقص واقع ہونے اور کثرت سے مزاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ مذاح سے چہرے کی رونق ختم ہوتی ہے۔

10

کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے رخسار کے گوشت اتر گئے ہیں تو تعبیر ہے وہ لوگوں سے مانگا کر یگا اور وہ صرف مانگ کر گذر بسر کریگا۔ حدیث میں آیا ہے ( لاتزال المسألة باحد كم حتى يلقى الله ومافي وجهه مزعة لحم ) مانگ کر زندگی بسر کرنے والے کے چہرے میں قیامت کے دن گوشت نہیں ہو گا‘

11

 اپنے چہرے میں ظلمت یا غبار یا کسی قسم کا ٹیڑرہا پن دیکھنا فساد دین یا عزت وجاہ میں کمی ہونے کی دلیل ہے۔

12

 اپنے چہرے یا آنکھوں کو پیلا دیکھنا جرم کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں ہے۔ ﴿ نَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ زُرْقَا اور ۔گھیر لائیں گے ہم گناہگاروں کو اس دن نیلی آنکھیں“۔

13

 خواب میں اپنے چہرے کو سیاہ دیکھنا کبھی دلالت کرتا ہے۔ بہت زیادہ جھوٹ بولنے پر اور کبھی دین میں کوئی نئی چیز شامل کرنے پر ۔

14

 اپنے چہرے کو سرخ مائل سفیدی دیکھنا عزت و شرف کشادگی اور پاکیزہ زندگی گذارنے کی علامت ہے۔ اور اگر صاحب خواب نیک و صالح ہو تو دلیل ہے۔ کہ اس کو ایسا معاملہ پیش ہو گا جس سے وہ شرمائیگا ۔

15

 چہرے کا بڑا ہونا عند الناس وجیہ ہونے کی علامت ہے۔

16

 چہرے پر پسینہ چھوٹتے دیکھنا اس کی حیات وحشمت پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی چہرے کا پیلا پن عشق و محبت کی علامت ہوتا ہے۔

17

 اپنے چہرے کو سرخ اورایسا ترش دیکھنا جو دوسرے کو ناگوار ہو کسی مصیبت یا غم لاحق ہونے کی علامت ہے ۔

18

کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس کے چہرے کا رنگ دیگ کی سیاہی سے رنگا ہوا ہے۔ تو یہ اس کے شوہر کے مرنے کی دلیل ہے ۔

19

اور عورت کا خواب میں سفید رنگ کی خوشبو یا سرمہ لگانا یا اس قسم کی زینت کی کوئی چیز استعمال کرنا اس کے اور اس کے شوہر کے درستگی و صلاح کی علامت ہے۔

20

 چہرے کا ہنس مکھ ہونا یا تبسم کرنا اور سفید ہونا صاحب چہرہ کے (زندہ ہو یا مردہ) حسن حالت پر دلالت کرتا ہے۔عورت یا بچے کے چہرے کو خوبصورت دیکھنا دلیل برکت ہے۔

21

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے دو چہرے ہیں تو یہ اس کے سوء خاتمہ کی دلیل ہے۔ بفرمان رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ( لا ينظر الله الى ذى وجهين ) اللہ تعالیٰ ذود جہین کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتے ہیں۔

22

 خواب میں کسی کے بہت سارے چہرے ہونا اس کے مرتد ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ بفرمان رسول الله والملئكة يضربون وجوههم و ادبار هم ) فرشتے ان کے چہروں اور پشتوں پر ماریں گے۔ اگر صاحب چہرہ کثیرہ عالم ہو تو دلیل ہے وہ وجو علم میں تصرف کریگا ۔

23

کبھی چہرے کا سیاہ ہونا زوالِ منصب اور جھوٹ بولنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت خوف پر بھی ہوتی ہے۔

24

 خواب میں اپنے رخسار پر خوبصورت بال اگتے دیکھنا سلیم القلب ہونے اور رخسار کو بالوں کے بغیر دیکھنا خبیث الباطن ہونے کی علامت ہے۔

25

 خواب میں چہرہ کا شق ہونا بیداری میں بے شرم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

26

 چہرے کو تر و تازہ اور چمکتا ہوا دیکھنا صاحب حیا ہونے کی دلیل ہے۔

27

 خواب میں چہرے کا بدنما ہونا عیب پر اور عیب دار ہونا بدنمائی پر دلالت کرتا ہے۔

 

khwab mein chehra dekhna khwab mein chehra dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support