khwab ki tabeerkhwab ki tabeer chay se

khwab mein chuntiyan dekhna

خواب میں چونٹیاں دیکھنا

khwab mein chuntiyan dekhna khwab mein chuntiyan dekhna

khwab mein chuntiyan dekhna

:خواب میں مورچہ  چونٹیاں دیکھنا

حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے کہ کیڑے لوگوں کا انبوہ ہے اگر کوئی دیکھے کہ چیونٹیاں کسی چیز میں آکر بند اور جمع ہو گئیں تو دلیل یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس کے گھر میں آپہنچیں گے۔

2

اگر دیکھے کہ بہت سے چیونٹے اس کے گھر سے نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس گھر کے لوگ دوسری جگہ تبدیل ہوں گے

3

اور اگر دیکھے کہ اوپر سے چیونٹے اس کے گھر میں گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر گھسے گا

4

اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی چیونٹیاں جمع ہوئی ہیں یا اس کے منہ سے نکلی ہیں۔ دلیل ہے کہ جلدی ہلاک ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیونٹی کمزور دشمن ہے۔ اگر اپنے گھر میں بہت سے چیونٹے دیکھے۔دلیل ہے کہ اس کی نسل بہت ہوگی۔

2

، اور اگر دیکھے کہ چیونٹے اس کے گھر سے باہر نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل کم ہو گی۔

 

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

 کہ سرخ چیونٹی ضعیف اور ست آدمی پر دلیل ہے اور سیاہ اور بڑے چیونٹے چوری کے مال اور اہل بیت پر دلیل ہے

2

اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھر سے باہر نکلی ہیں اور ہوا میں اڑتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش سفر سے واپس آئیں گے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چیونٹیوں کا خواب میں دیکھنا تاویل میں صاحب خواب کے اہل بیت ہیں،

2

اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھر سے باہر نکلی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر کا حال پریشان ہو گا۔

 

khwab mein chuntiyan dekhna

 

ذرة (چیونٹی)

1

 خواب دیکھا کہ وہ چیونٹی گن رہا ہے یا پکڑ رہا ہے۔ تو یہ ظلم و عدوان اور فتنہ لاحق ہونے کی دلیل ہے ۔

2

اور ذرہ کی دلالت عدد کے اعتبار سے اولا د۔ اور فوج۔ مال۔ درازی عمر۔ پر ہوتی ہے۔

3

چھوٹی چیونٹی کی دلالت کمز ور لوگوں پر ہوتی ہے اور بعض اہل تعبیر کا کہنا ہے کہ ذرہ کی دلالت جنود اللہ پر ہوتی ہے۔

4

 غیر معروف جگہ سے ان کی آمد علامت بے حساب مال و دولت کی ہے۔

 

khwab mein chuntiyan dekhna

 

نمل (چیونٹی)

1

 اس کی دلالت حریص و کمزور لوگوں پر ہوتی ہے۔ اور درازی عمر اور اہل وفوج سے بھی تعبیر کی جاتی ہے۔

2

 چیونٹی کو خواب میں کسی گاؤں میں داخل ہوتے ہوئے دیکھنا اس گاؤں پر فوجیوں کے داخلے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

3

کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے بستر پر بہت ساری چیونٹیاں ہیں تو دلیل ہے اس کی اولاد کثیر ہوگی اور چیونٹیوں کو اپنے گھر سے نکلتی ہوئی دیکھنا گھر کے افراد میں کمی واقع ہونے کی علامت ہے۔

4

کسی مکان میں مریض ہو

اور خواب میں اس مکان سے چیونٹی اُڑتی ہوئی دیکھے تو اس مریض کا انتقال ہو گا ۔

5

اگر اس میں مریض نہ ہو تو کسی دوسری جگہ سفر کر نے اور تکلیف میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور چیونٹی کی دلالت خوشحالی اور رزق پر بھی ہوتی ہے۔ اس لئے چیونٹیاں اس جگہ ہوتی ہے جہاں ان کے لئے رزق موجود ہو ۔

6

 کسی مریض نے خواب دیکھا کہ اس کے جسم پر چیونٹیاں رینگ رہی ہیں تو اشارہ ہے کہ اس کا انتقال ہو گا ۔

7

بعض اصل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنے مکان سے چیونٹیوں کو نکلتی دیکھنا۔ اور اس کو ناگوار سمجھنا غم میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ 

8

اپنے گھر یا محلے میں بہت ساری چیونٹیوں کو دیکھنا

ان جگہوں کے رہنے والوں میں کثرت ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اور اسی طرح گھر یا محلے سے بہت ساری چیونٹیوں کا نکلنا اس کے رہنے والوں میں اموات واقع ہونے کی خبر ہے۔ 

9

 بہت چھوٹی چیونٹیوں کی بھی یہی تعبیر ہے البتہ ان کی دلالت کمزور لوگوں پر بھی ہوتی ہے۔

10

خواب میں چیونٹیوں کو پر نکلتا ہوا دیکھنا کثیر فوج میں بہت سارے فوجیوں کے مرنے پر دلالت کرتا ہے۔

11

کبھی چیونٹی کی دلالت خود صاحب خواب یا اس کے رشتہ داروں پر ہوتی ہے۔

12

 خواب میں چیونٹیوں کی بولی سمجھنا حکمران بننے پر دلالت کرتا ہے بدلیل قصہ حضرت سلیمان ۔

13

 چیونٹیوں کو طعام کے ساتھ گھر میں داخل ہونا اس گھر کے خیر میں اضافہ ہونے کی بشارت ہے۔

14

چیونٹیوں کو گھر سے کھانے کی چیز لیکر نکلتی ہوئی دیکھنا محتاج ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔

15

 کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے کان یا ناک یا کسی دوسرے عضو سے چیونٹی نکلی اور وہ اس پر خوش ہے تو یہ صاحب خواب کے شہادت کی موت مرنے کی بشارت ہے۔ اور ان اعضاء سے چیونٹی نکلنے کو اگر نا پسند کیا تو بغیر تو بہ کے موت آنے کی علامت ہے۔

16

 کسی نے دیکھا کہ کسی گھر یا کسی شہر سے چیونٹیاں بھاگ رہی ہیں تو تعبیر ہے ان جگہوں سے چور کچھ چیزیں اٹھا کر لے جائیں گی۔ یا دلیل ہے ان جگہوں پر عمارت ہوگی ۔ بہت ساری چیونٹیوں کے کسی کو ضرر پہنچائے

khwab mein chuntiyan dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support