khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein danyar dekhna

خواب میں دنیار دیکھنا

khwab mein danyar dekhna  khwab mein danyar dekhna  khwab mein danyar dekhna

 

 

:خواب میں دنیار دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔

1
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کے ہاتھ میں چار سے زیادہ دینار ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی بری چیز پہنچے گی یا کوئی بات سنے گا جو اس کو بری معلوم ہوگی۔

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں اس کے پاس پانچ عدد درم (یعنی پیسے) ہیں۔ تو دلیل ہے کہ وہ کوئی کام پسندیدہ اور نیک عمل میں لائے

2

اور اگر اس کے پاس ایک دینار یا ہزار دینار ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا علم حاصل کرے گا کہ جس سے اُس کو دینار ملیں گے ، لیکن ان کا شمار جفت ہونا چاہئے

3

اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو دینار دیا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند کی طرف سے اُس کو مصیبت پہنچے گی

4

اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس بہت سے دینار ہیں۔ دلیل ہے کہ اُس کو رنج پہنچے گا۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں دینار ادا کرنا امانتیں ہیں۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے- وَمِنْهُمْ مَّنْ إِنْ تَامَنْهُ بِدِينَارٍ لَّا يُتَودِّهِالَيْكَ ( اور ان میں سے بعض لوگ ایسے ہیں ۔ اگر تو ان کے پاس ایک دینار امانت رکھے تو وہ ادا نہ کریں گے۔)

5

اور اگر اپنے ہاتھ کی ہتھیلی پر پانچ دینار دیکھے۔ دلیل ہے کہ پانچ وقت کی نماز ادا کرے گا

6

 اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس بہت سے دینار ہیں اور کسی محفوظ جگہ پر رکھے ہیں۔ دلیل ہے کہ مسلمانوں کی امانت نگاہ میں رکھے گا اور اگر دیکھے کہ دینار تقسیم کر رہا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں امر معروف کرے گا اور امانت گزارے گا۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس نے ایک دینار پایا ہے۔ دلیل ہے کہ امانت سپرد کرنے کے لئے اس سے قبالہ لکھا ئیں گے اور بسا اوقات خواب میں دینار دیکھا جاتا ہے اور بیداری میں وہی ملتا ہے۔

 

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دینار خواب میں دیکھنا دین اور راہ راست ہے۔ جب تک کہ دینار پر تصویر نہ ہو۔

1

اگر دیکھے کہ اُس کے پاس دینار ہے۔ اس کے ایک طرف اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور دوسری طرف تصویر ہے۔

2

اگر صاحب خواب مسلمان ہے تو مرتد ہو گا اور اگر کافر ہے تو مسلمان ہو جائے گا۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دینار پانچ نمازیں ہیں

2

اور اگر دینار جفت دیکھے تو دین پاک اور علم با منفعت کی دلیل ہے، اور اگر شمار میں طاق دیکھے تو اُس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

 

حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دینار پانچ نمازیں ہیں اور کنیز ہے اور بہت سے دینار بہت سا مال ہے جو رنج کاور جھگڑے سے حاصل ہوتا ہے۔

 

khwab mein danyar dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support