khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein dewaar dekhna

خواب میں دیوار دیکھنا

khwab mein dewaar dekhna  khwab mein dewaar dekhna  khwab mein dewaar dekhna

 

 

 

:خواب میں دیوار دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیوار خواب دیکھنے والا کا حال ہے۔

2

اگر دیکھے کہ عمدہ اور مضبوط دیوار ہے تو دنیا میں حال کی نیکی کی دلیل ہے،

3

اور اگر دیکھے کہ دیوار پرانی ہے اور اس کو گراتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا

4

اور اگر دیکھے کہ نئی دیوار ہے اور خراب کرتا ہے۔ تو دیوار کی خرابی کے مطابق غم و اندوہ کی دلیل ہے

5

اور اگر دیکھے کہ دیوار کمزور اور تنگ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال دنیا میں کمزور ہو گا

6

اور اگر دیکھے کہ دیوار پر اس کا پاؤں تھا دلیل ہے کہ اس کا حال مستقیم ہو گا

7

اور اگر دیکھے کہ دیوار پر لٹکا ہوئی ہے۔ تو اس کے پراگندگی احوال اور زوالِ عیش کی دلیل ہے،

8

اور اگر دیکھے کہ دیوار گر گئی ہے۔ دلیل ہے کہ معیشت اور صنعت سے گرے گا۔

9

کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ دیوار شہر کی یا جامع مسجد کی گر پڑی تو دلیل یہ ہے کہ حاکم اس شہر کا ہلاک ہو۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مٹی اور گارے کے ساتھ اپنے ہاتھ سے دیوار بنائی ہے۔ تو اُس کے دین کے پاک ہونے پر دلیل ہے

2

اور اگر اینٹ چونے کی بنائی ہے۔ تو دین میں اُس کے حال تباہ ہونے کی دلیل ہے

3

اور اگر دیوار چونے اور پتھر سے ہے۔ دلیل ہے کہ دینار پر فریفتہ ہو گا اور آخرت کا طالب نہ ہو گا۔

حافظ (دیوار)

1

اگر کسی نے دیکھا کہ وہ دیوار پر چڑھا ہے یا دیوار پر کھڑا ہے تو دیوار اس کی حالت ہے۔

2

 اگر دیوار مضبوط ہے تو اس کی حالت بہتر ہوگی وگر نہ دیوار کے مطابق اس کے حال کا اعتبار کیا جائے گا۔

3

اگر بلند اور چوڑی دیوار خواب میں دیکھے تو اس کی ملاقات دیندار صاحب مال و قد ر اور مضبوط آدمی سے ہوگی ۔ دیوار کے ارد گر د عمارات اس کی آل و اولاد پردلالت کرتی ہیں ۔

4

 اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ عمارت کی دیواروں کو مرمت کی ضرورت ہے اور کچھ افراد اس کی مرمت میں مشغول ہیں تو وہ دیوار میں عالم یا بادشاہ ہیں جن کے علم و سلطنت کو زوال آچکا ہے۔

5

 اور دیواروں کی مرمت میں مشغول آدمی ان کے احباب ہیں جو اصلاح احوال کے لئے کوشاں ہیں ۔

6

 اگر وہ افراد صحیح طور سے دیواروں کی. مرمت کر لیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عالم یا بادشاہ کی حالت درست ہو جائیگی ۔

7

 اگر یہ خواب کوئی تاجر دیکھے تو اسکی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا ۔

8

اگر کوئی دیکھے کہ اس پر یا کسی اور پر دیوار گری ہے تو وہ آدمی جس پر دیوار گری ہے سخت گناہ گار ہے اور اسے جلد سزا ملے گی ۔

9

 اگر دیکھے کہ دیوار پھٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے تو اسکے گھر میں کسی کی شادی ہوگی ۔

10

 اگر کسی نے گری ہوئی دیواریں دیکھیں تو وہ دیوار میں کسی عالم پر دلالت کرتی ہیں جس کے دوست احباب اور خاندان سب ختم ہو چکا ہو۔

11

 اگر دیکھے کہ ان دیواروں کی تعمیر ہو رہی ہے تو اس عالم کی پہلی شان وشوکت اسے حاصل ہو جائیگی۔

12

 اگر دیکھے کہ وہ دیوار سے چمٹا ہوا ہے تو جس قدر مضبوطی سے چمٹا ہوا ہو گا اس قدر شرف حاصل ہو گا بعض حضرات یہ تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کا واسطہ کسی بلند آدمی سے ہو گا۔

13

 اگر دیکھے کہ دیوار تعمیر کرنے کے بعد گرادی گئی تو اسکی معیشت کمز رور اور تباہ ہوگی ۔

14

 اگر دیکھے کہ کسی جاننے والے کی دیوار گری ہے تو وہ آدمی کسی غم میں فوت ہو جائے گا۔ بعض حضرات یہ فرماتے ہیں کہ خواب میں دیوار کو دیکھنا اسکی چوڑائی کے مطابق غالب قوت والے مرد پر دلالت کرتا ہے جسے نرمی کے علاوہ زیر نہیں کیا جاسکتا

15

 شہر کی دیواروں کو دیکھنا غازیوں یا قوی بادشاہ کو دیکھنا ہے جو لوگوں کے مال کا محافظ ہے ۔

16

 اگر کسی نے خواب میں دیوار پھاندی تو وہ آدمی مومن سے منافق ہوگا اور مومن کے مشورہ کو چھوڑ کر منافق کے مشورہ پر عمل کرے گا

17

 اگر کوئی آدمی خواب میں دیوار پر اپنی شکل بنی ہوئی دیکھے تو وہ آدمی فوت ہوگا اور اسکی قبر پر اس کا نام کندہ ہوگا ۔

18

 اگر خواب میں دیوار سے گرا ہے تو اس کا حال خراب ہوگا، اسکی امید میں ختم ہوگئی اور جس کام کے پیچھے وہ لگا ہوا ہے وہ کام اس سے نہ ہو سکے گا۔

19

 اگر کوئی دیکھے کہ دیوار پر بیٹھا ہوا ہے اور اسکے ہاتھ میں سونے کا کنگن ہے تو اسے بلندی شرافت جاہ اور مرتبہ حاصل ہو گا۔

20

 خواب میں دیوار کو دیکھنا علم و ہدایت، حکمت، شر پر اطلاع اور ساتھیوں میں فرقت پر دلالت کرتا ہے۔

21

 اگر دیکھے کہ دیوار گھر کے اندر گری تو اس گھر کا مالک مریض ہوگا ۔

22

 اور اگر دیوار با ہرگلی میں غری ہے تو گھر کا مالک ہلاک ہو گا لیکن اگر گھر کا مالک سفر پر گیا ہوا ہے تو یہ اسکے واپس آنے پر دلالت ہے۔

23

 اگر خواب دیکھے کہ اسکے گھر میں نئی دیوار تعمیر ہو رہی ہے تو اسکے گھر اسکی بیٹیوں کے رشتے آئیں گے ۔جس نے دیکھا کہ کچی اینٹوں سے دیوار تعمیر کر رہا ہے تو اسکے نیک عمل ہونے پر دلالت ہے۔

24

اگر عمارت کو پختہ اینٹوں یا چونے سے مزین نہیں کرتا۔  یا اپنے گھر کی دیوار کو پھٹتے ہوئے دیکھتا ہے۔  یا اپنے گھر میں کسی شق شدہ درخت کو دیکھتا ہے۔

25

 یا یہ دیکھتا ہے کہ دیوار سے پانی بہہ رہا ہے ان تمام صورتوں میں اسکے گھر بیٹے اور بیٹیوں کے رشتے آنے کی دلیل
ہے۔

 

khwab mein dewaar dekhna khwab mein dewaar dekhna

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support