khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein iblees ko dekhna

خواب میں شیطان دیکھنا

hwab mein iblees ko dekhna khwab mein iblees ko dekhna khwab mein iblees ko dekhna

khwab mein iblees ko dekhna

-:خواب میں ابلیس کو دیکھنا

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

 کہ ابلیس خواب میں بڑا دشمن اور مکار اور فریبی شخص ہے۔
اور اگر دیکھے کہ ابلیس اُس کو وسوسے ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ نالائق باتوں سے توبہ کرے۔ تاکہ دشمن اُس پر کامیاب نہ ہو سکے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے – إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوْا فَإِذَا هُمْ مُّبْصِرُونَ۔ ( تحقیق جو لوگ پر ہیز گار ہیں۔ جب ان کو شیطانی گروہ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔ تو وہ نصیحت قبول کرتے ہیں۔ اور وہ بصارت پر ہوتے ہیں)۔ اور اگر دیکھے کہ شیطان کے ساتھ لڑا ہے اور مغلوب کر لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کا دین درست ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف ہے تو ضعف دین کی دلیل ہے۔

khwab mein shitaan dekhna

 

 

ابلیس (شیطان)

1

 خواب میں شیطان کو دیکھنا دشمن دین و دنیا مکار دھوکہ باز حریص، مخالف کی دلیل ہے۔ جو کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔ بعض مرتبہ اس سے مراد کوئی صاحب امارت وزیر قاضی، سپاہی، فقیہ واعظ یا کافر منافق حاسد یا اہل وعیال ہوتا ہے۔ شیطان کو خواب میں دیکھنا دلیل ہے۔ اتراہٹ زیادتی ، شہوت کی، جیسا کہ شہوت خود دلیل ہے ظلم و زیادتی اور شیطان کی ۔

2

 جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اسے بدحواس کر دیا ہے۔ تو اشارہ ہے کہ وہ سود خور ہے۔اگر دیکھا کہ شیطان نے اسے چھوا ہے تو دلیل ہے۔ کہ کوئی دشمن اس کی بیوی پر تہمت لگائے گا اور بہکائے گا۔ اگر صاحب خواب مریض تھایا محزون تھا۔ تو رزق و ثروت میں کفایت عطا ہوگی ۔

3

 دیکھا کہ کسی شیطان نے اسے چھوا ہے۔

حالانکہ وہ خواب میں ذکر اللہ بھی کر رہا تھ۔ا تو یہ علامت ہے کہ اس شخص کے دشمن بہت سارے ہیں۔ جو اسے گمراہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اور ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کاموں کی وہ (دشمن ) استطاعت نہیں رکھتے ۔  جس شخص نے دیکھا کہ شیطان اس کی اتباع کر رہا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اس شخص کا دشمن اس کی اتباع کرے گا۔ دھوکہ دے گا اور گمراہ کرے گا۔ اس کو اس کے منصب میراث علمی سے گرادے گا ۔  جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان سے سرگوشی کر رہا ہے۔ تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ رائی اپنے کسی دشمن سے سرگوشی کرے گا۔ مگر اسے اس بات کی قدرت نہ ہوگی ۔

4

جس شخص نے دیکھا کہ شیطان اسے کوئی چیز سکھا رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہلوگوں کو اپنی باتوں کے ذریعے شیشہ میں اتارنے کی کوشش کرے گایا۔ لوگوں کو دھوکا دے گا  ۔ یا جھوٹے اشعار پڑھے گا۔  جس شخص نے دیکھا کہ شیطان اس کے پاس آیا ہے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو جھوٹ اور گناہ کا سامنا ہوگا ۔

5
جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیاطین کا سردار بن گیا ہے۔

یا ان کا بادشاہ بن بیٹھا ہے اور وہ شیاطین اس کی اطاعت کر رہے ہیں۔ تو  یہ شخص ریاست شرف ہیبت جاہ حاصل کرے گا۔ اپنے دشمنوں پر غالب ہوگا اور وہ اس کے تابع فرمان ہوں گے ۔

6

 جس شخص نے دیکھا کہ اس نے شیاطین کو قید کر رکھا ہے۔ اور جکڑ رکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مدد و نصرت اور اچھی شہرت حاصل ہوگی ۔

7

 جس شخص نے دیکھا کہ شیاطین نے اسے فتنے میں ڈال رکھا ہے۔ اور حیران و مبہوت کر رکھا ہے۔ تو اس شخص کو اس کا کوئی مال یا سامان حاصل ہوگا۔ اگر رائی بادشاہ ہے تو معزول ہو جائے گا۔ 

8

اگر دیکھا کہ شیطان نے اس کے کپڑے اتار لئے ہیں۔ تو یہ اشارہ ہے کہ اس کا کوئی دشمن اس پر غلبہ پائے گا۔ یا اس کو بہکائے گا اور وسوسہ ڈالے گا یا یہ شخص۔ اپنے عہدے سے معزول ہو جائے گا۔

9

جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان سے جھگڑ رہا ہے۔ تو اس کے صادق، مومن اللہ کا اطاعت بردار اور دین پر مضبوطی سے جم جانے کی دلیل ہے۔ جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اسے گھبراہٹ میں ڈال دیا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ شخص اولیاء اللہ میں سے ہے اور چنیدہ ہے۔ اللہ نے اس شخص کو خوف سے اور شیطان سے امن عطا فر ما دیا ہے۔

10

اگر کسی شخص نے دیکھا کہ شہاب ثاقب کسی شیطان کا پیچھا کر رہا ہے۔ تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس علاقہ میں اللہ اور بادشاہ کا کوئی دشمن رہتا ہے۔ بادشاہ اور قاضی اس کے رازوں پر مطلع ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر عذاب نازل ہوگا۔ اور جلانے کے بعد بادشاہ کی طرف سے عذاب مسلط ہوگا ۔

11

جس شخص نے شیطان کو مسرور و شادان دیکھا تو

یہ دلیل ہے کہ۔ وہ شہوات نفسانی میں منہمک ہے۔ شیطان کی تعبیر کمزور دشمن بھی ہے۔ جس شخص نے دیکھا کہ اس کی دشمنی شیطان سے ہے۔ تو یہ اس شخص کے دیندار ہونے کی اور اللہ کے مطیع ہونے کی دلیل ہے ۔

12

جس شخص نے دیکھا کہ شیطان نے اس سے اپنے جسم میں داخل کر دیا ہے۔ یا نگل لیا ہے تو بحری سفر پر گئے مسافر کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ اور اگر مسافر خشکی کا سفر کر رہا ہے تو۔ حالات برے ہونے کا خوف ہے۔ نقصان اور تکلیف لاحق ہوگی۔ بعض مرتبہ شیطان کو خواب میں دیکھنا دلیل ہوتا ہے۔ جاسوسوں، چوری چھپے راز حاصل کرنے والوں، چغلخوروں اور طعن زنوں کی ۔

13

 جس شخص نے دیکھا کہ وہ شیطان بن گیا ہے۔ تو یہ شخص لوگوں کے ساتھ ترش روئی کے ساتھ پیش آئے گا۔ لوگوں کو اذیت دینے میں سبقت کر لیگا۔ بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ جل کر مرے گا۔ یا دین کے معاملے میں آزمائش میں مبتلا ہوگا اوراسی حالت میں مرے گا۔

 

khwab mein shitaan dekhna khwab mein shitaan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support