khwab ki tabeerkhwab ki tabeer ddal se

khwab mein dhaal dekhna

خواب میں ڈھال دیکھنا

khwab mein dhaal dekhna  khwab mein dhaal dekhna khwab mein dhaal dekhna

 

:خواب میں ڈھال دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کو ہاتھ میں رکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے لوگوں سے اُس کو پناہ ہوگی۔

2

اور اگر ڈھال کے ساتھ اور ہتھیار بھی دیکھے۔ تو ایسے مرد پر دلیل ہے جو دوستوں اور بھائیوں کو برائی سے حفاظت میں رکھتا ہے۔

3
اور اگر دیکھے کہ ڈھال زمین پر رکھی ہے دلیل ہے کہ اُس کی کسی فاضل شخص سے صحبت ہوگی۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈھال کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

 بھائی، دوست، قوت، فرزند ، امن ، ڈھال کی بزرگی کے مطابق پشت و پناہ

 

:خواب میں ڈھال دیکھنا

1
خواب میں ڈھال دیکھنا بچاؤ کی علامت ہے ۔

2

 کبھی اس کی تعبیر روزے سے بھی کی جاتی ہے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا فرمان ہے ( الصَّوْمُ جُنَّة ) روزہ ڈھال ہے

3

کبھی ڈھال کی تعبیر زخمی دوست سے بھی کی جاتی ہے

4

 بعض علماء تعبیر کی رائے مطابق ترس، ادیب، شریف، مطیع تمام فضائل میں اپنے بھائیوں کے ہمسر اور ان کی حفاظت کرنے والے اور مشکلات میں ان کی مدد کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے

5

 سفید رنگ والی ڈھال دیندار آدمی کی علامت ہے اور سبز رنگ کی ڈھال صاحب تقوی کی علامت ہے

6

سرخ رنگ کی ڈھال لہو ولعب والے آدمی کی طرف اشارہ ہے  کالے رنگ کا ترس مالدار آدمی پر دال ہے۔

7

 کسی نے خواب دیکھا کہ ڈھال کے ساتھ اسلحہ بھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن اس کو کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتے کوئی صنعت کا ریا تاجر اپنے سامان دکان، فیکٹری یا عمال کے ہاں ڈھال دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ بہت زیادہ قسم کھانے والا ہے اور قسم کے ذریعے خرید و فروخت کا عادی ہے

8

کوئی صاحب اولاد شخص یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی اولاد اس کی ضروریات کی کفیل ہوگئی اور برائی یا تکالیف سے اس کو بچائے گی

9

 کوئی خواب میں ڈھال کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیکھے تو اشارہ ہے کہ وہ کسی مضبوط وقومی آدمی کے ہاں پناہ لیگا اور اس کے ذریعے دشمن پر غلبہ حاصل کرے گا۔

10

قیمتی ڈھال دیکھنا، مالدار اور خوبصورت بیوی ملنے کی دلیل ہے اور اگر ڈھال قیمتی نہ ہو تو عورت قبیحہ کی علامت ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support