khwab ki tabeerkhwab ki tabeer daal se

khwab mein dhoni dena

خواب میں دھونی دینا

khwab mein dhoni dena khwab mein dhoni dena

khwab mein dhoni dena

:خواب میں دھونی دینا

1

 خواب میں دھونی دینا لوگوں کے ساتھ حسن معاشرت کی دلیل ہے دھونی دینے کا آلہ ایسے ادیب غلام پر دلالت کرتا ہے جس سے اچھی شہرت حاصل ہوتی ہے۔

2

 اور خوشبو کی تعبیر اچھی تعبیر سے بھی کی جاتی ہے

3

 بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ دھونی یا خوشبو مریض کے لئے دلیل موت ہے۔

4

 خوشبو کی دھونی دینا پر خطر شہرت کی علامت ہے

5

 عبر شریف آدمی کی طرف سے مال ملنے پر دلالت کرتا ہے ۔

6

 مشک اور ہر کالے رنگ کی خوشبو مثلاً لونگ وغیرہ دیکھنا اور جادو کرادینا بھی اچھی تعریف کی علامت ہے۔

7

دھونی دینا مندرجہ ذیل چیزوں پر بھی دلالت کرتا ہے حصول منفعت، شہرت کے ساتھ خوش عیشی، فقیر کے لئے امیری علم دینداری علانیہ صدقہ دینا، خصم کے ساتھ صلح کرنا، پہلوانوں کی خدمت، راز فاش کرنا اظہار مافی الضمیر لوگوں سے چاپلوسی اور تحبب کا معاملہ کرنا،

8

خواب میں شیر کے منہ کی بوسونگنا مندرجہ ذیل امور کی علامت ہے دشمنوں کو ذلیل کرنا حاسدین کے مقابلہ میں کامیابی خوف سے نجات بیماری سے چھٹکارا سحر کے باطل ہونے حصول رزق وغیرہ خوشبودار تیل ملنا اچھی شہرت کی نشانی ہے اور بد بودار تیل لگانا بدنامی کی علامت ہے ۔

9

مشقت کرنے والوں کے لئے خواب میں تیل لگانا دلیل راحت ہے اور علامت تجدید رزق اور زیادتی طاقت کی دلیل ہے۔

 

khwab mein dhoni dena

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support