khwab ki tabeer hhay se

khwab mein haar dekhna

گردن کا زیور(طوق)

khwab mein haar dekhna

khwab mein haar dekhna

khwab mein haar dekhna

گردن کا زیور(طوق)

حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی گردن میں سونے یا چاندی کا زیورہے. دلیل ہے کہ ولایت پائے گا. اور اس میں انصاف کرے گا.اور اگر لوہے کا زیوردیکھے دلیل ہے کہ بد دیانت ہو گا. اور اس کے دین میں خرابی ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر اپنی گردن میں زیور دیکھے دلیل ہے کہ جھوٹا دعوی کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے اگر گردن میں سنہری زیوردیکھے تو دلیل ہے کہ ولایت پائے گا. اور اگر تانبےیا لوہے کا ہے. تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا۔
اگر خواب میں اپنے گھوڑے کی گردن میں زیور دیکھے دلیل ہے. کہ بادشاہ سے مال اور بزرگی پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ

نے فرمایا ہے کہ گردن میں زیور کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے (1) حج (۲) ولایت (۳) خصومت (۴) امانت (۵) غلام (1) کنیز

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support