khwab ki tabeer hhay se

khwab mein hanste hue dekhna

ہنسی

khwab mein hanste hue dekhna

khwab mein hanste hue dekhna

khwab mein hanste hue dekhna

ہنسی
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہنسی غم و اندوہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھل کھلا کر ہنس رہا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم زیادہ لاحق ہو گا۔

فرمان حق تعالی ہے ( چاہئے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ)

اور اگر دیکھے کہ آہستہ ہنسا ہے دلیل ہے کہ اس کا اندوہ(غم) کم ہو گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آہستہ ہنسنا مراد اور بشارت پانے کی دلیل ہے کہ فرمان حق تعالی (اس کے قول سے آہستگی کے ساتھ ہنسنا)

حضرت جعفر صادق رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آہستہ ہنسی فرزند پر دلیل ہے۔

فرمان حق تعالی ہے (وہ ہنسی تو ہم نے اسحاق کی بشارت دی)۔

ہنسی خواب میں غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور خدا تعالی کے کاموں سے تعجب کرتا ہے۔

فرمان حق تعالی ہے الحديث (کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو)۔

 

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول الله بشارتوں سے کیا مراد ہے۔ آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابو ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے۔

آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ سچا خواب “رویائے صالحہ” علوم نبوت کا ایک جزو ہے۔ اور علم نبوت باقی ہے. گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support