khwab ki tabeerkhwab ki tabeer hay se

khwab mein haram shreef dekhna

خواب میں حرم شریف دیکھنا

khwab mein haram shreef dekhna khwab mein haram shreef dekhna khwab mein haram shreef dekhna

 

:خواب میں حرم شریف دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ شریف کا دیکھنا خلیفہ اسلام کو دیکھنا ہے اور ہر ایک شخص کا کعبہ ہے جو زیادتی اور نقصان کہ کعبہ میں دیکھے گا خلیفہ اسلام میں ہوگی۔

2

اگر دیکھے کہ اُس نے کہے کا طواف کیا ہے تو اُس کے دین کی صلاح پر دلیل ہے اور خلیفہ اسلام راحت پائے گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ اُس نے احرام باندھا ہوا ہے اور رُخ کتبے کی طرف ہے۔ تو اُس کی صلاحیت کی زیادتی ہے

4

اور اگر دیکھے کہ اس کا مکان کعبہ ہو گیا ہے اور لوگ زیارت کو آتے ہیں۔ دلیل ہے کہ امانت کی حفاظت کرے گا اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بادشاہ دیکھے کہ کعبہ میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ خلیفہ سے بزرگی پائے گا

2

اور اگر دیکھے کہ کعبہ گرا ہے یا جلا ہے۔ دلیل ہے کہ خلیفہ کا حال برا ہو گا۔

3

اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبے میں سے کوئی چیز لی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کو خلیفہ سے فائدہ ہو گا۔

4

اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ خلفاء سے اُس کا کام عمدہ ہو گا۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کعبے کا اصل ایمان اور مسلمانی ہے۔

2

اور اگر اپنے آپ کو کعبے میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دشمن کی طرف سے شرارت سے امن میں رہے گا اور اس کی دعا قبول ہوگی، فرمانِ حق تعالی ہے کہ و من دخلہ کان امنا ( اور جو شخص اس میں داخل ہو گا امن میں ہو گا۔)

3

اور اگر دیکھے کہ حجر اسود کی طرف رُخ کر کے بوسہ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا

4

اور اگر دیکھے کہ آنحضرت ملی یم کی قبر مبارک کی زیارت کر رہا ہے یا مقامِ ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور سلامتی سے واپس آئے گا

5

اور اگر اپنے آپ کو کعبہ کی چھت پر دیکھے تو بد مذہب ہونے پر دلیل ہے۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

1

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ چار وجہ پر ہے ۔

 خلیفہ

 امام

 ایمان اور مسلمانی خوف سے سب طرح کا امن ۔

 

khwab mein haram shreef dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support