khwab ki tabeerkhwab ki tabeer alif se

khwab mein hazrat ibrahim A.S ko dekhna

ابراھیم علیہ السلام

khwab mein hazrat ibrahim A.S ko dekhna khwab mein hazrat ibrahim A.S ko dekhna

khwab mein hazrat ibrahim A.S ko dekhna

khwab mein hazrat ibrahim ko dekhna

khwab mein hazrat ibrahim ko dekhna

ابراھیم علیہ السلام

 (۱) خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دیدار خیر و برکت عبادت و بزرگی رزق ایثار، مقامات مقدسہ کی تعمیر کا اہتمام اولا دصالح امر بالمعروف نہی عن المنکر ، علم ہدایت اللہ تعالی کی اطاعت میں رشتہ داروں اور اہل عیال کو چھوڑ نے پر دلالت کرتا ہے ۔ اسی طرح ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا والد شفیق ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لئے وہ ابوالاسلام ہیں انہوں نے ہمیں مسلم کے نام سے موسوم کیا ۔ (۲) بعض مرتبہ ابراہیم علیہ السلام کی رؤیت شدائد میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے نجات ملنے پر دلالت کرتی ہے ۔

ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا۔

رشتہ داروں کے درمیان اصلاح کا مشکل ہونا یا خیر کے توقع رکھنے والے کے لئے خیر کے مشکل ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔اگر خواب دیکھنے والا نجوم کا علم رکھتا ہو یا تعبیر الرؤیا کا عالم ہو تو اس کی تعبیر اور پیشنگوئی میں خلل و غلطی کا وقوع ہوگا ۔ ( ۴ ) بعض مرتبہ ابراہیم علیہ السلام کی خواب میں رویت نیکی کی طرف رہنمائی، نیکی پر مداومت و حفاظت اور برادران بدخواہ سے دوری پر دلالت کرتی ہے ۔(۵) کسی وقت ابراہیم علیہ السلام کو اس حال میں دیکھنا کہ وہ خواب دیکھنے والے کو چھورہے ہیں تو یہ محبت الہی کی دلیل ہے ۔

اگر کسی کے اعضاء میں سے کسی عضو میں تکلیف ہو

اور وہ خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس اسے مس کر تے ہوۓ دیکھے۔ تو اس کی شفاء اور اللہ تعالی کی طرف سے عافیت کی دلیل ہے۔  (۶) اس طرح ابراہیم علیہ السلام کی رؤیت حج بیت اللہ نصیب ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ ( ۷ ) اگر کوئی عورت خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھے۔ تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی اولا د کی وجہ سے اس کا شوہر اسے تکلیف پہنچاۓ گا۔ یا اس کی بعض اولا د تکلیف میں مبتلا ہوگی اور پھر اسے نجات مل جاۓ گی۔ (۸) ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر یہ ہے۔ کہ صاحب خواب کے بیٹوں میں سے کوئی ایک اپنی بیوی کو طلاق دیگا۔ (۹)

اگر کسی نے دیکھا کہ گویا وہ ابراہیم علیہ السلام بن گیا۔

یا ان کا مصاحب ہوا تو دشمنوں کی طرف سے تکلیف پہنچنے۔ اور پھر دشمنوں کے مقابلے میں کامیاب ومنصور ہونے کی دلیل ہے ۔ (۱۰) کبھی کبھی ابراہیم علیہ السلام کے خواب میں دیدار کی تعبیر۔ ولایت امام عادل ہونے یا اس قسم کے لوگوں کی ہمنشینی سے کی جاتی ہے۔ اور بعض مرتبہ بڑوں کی طرف سے کوئی خوشخبری پہنچانے والے سے تعبیر کی جاتی ہے ۔ (۱۱) کسی نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا تو تعبیر ہے۔ کہ صاحب خواب اپنے دشمنوں کے مقابلے میں کامیاب ہوگا۔

کبھی اس کی دلالت امامت و حکومت پر فائز ہوکر عدل وانصاف کرنے پر ہوتی ہے۔ یا پھر تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس صفت سے متصف شخص کا مصاحب ہوگا۔ یا اس کو نا امیدی کے بعد رزق عطا کیا جاۓ گا۔ کبھی بڑوں کی طرف سےپیام رساں آنے کی علامت بھی جاتی ہے۔ یا دلیل ہے کہ زوجہ مو منہ نصیب ہوگی۔ اور حکومت وقت سے تکلیف پہنچے گی لیکن اس سے جلد نجات ملے گی ۔

اگر کسی نے دیکھا کہ گویا ابراہیم علیہ السلام اس کو اپنی طرف بلا رہے ہیں۔

اور وہ اس کا جواب تلبیہ کی صورت میں دے کر. تیزی سے ان کی طرف جارہا ہے تو تعبیر یہ ہے۔ صاحب خواب کا مرتبہ بلند ہوگا ۔ (۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ ابراہیم علیہ السلام اسے آواز دے رہے ہیں. اور یہ اس کا جواب نہیں دے رہا۔ یا دیکھا کہ ابراہیم علیہ السلام اسے ڈانٹ رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں۔ یا ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ ناراض ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے۔ کہ کی طاقت رکھتے ہوئے بھی حج نہیں کر سکے گایا نماز چھوڑ دیگا. یا امام کو برا بھلا کہے گایا منافق ہو جائے گا ۔ (۱۳) اگر کسی کافر نے ابراہیم علیہ السلام کی خواب میں زیارت کی۔ تو یہ دلیل ہے اس کے مسلمان ہونے کی۔ اگر گناہ گار زیارت کرے تو گناہوں سے تائب ہوگا۔ اور تارک الصلوة کا زیارت کرنا محافظت صلوۃ کی دلیل ہے۔

اگر کسی کی صورت ابراہیم علیہ السلام کی صورت کی طرح ہوگی۔

یا ان کے لباس کو زیب تن کیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو کسی مصیبت و بلا سے سابقہ پڑے گا ۔ (۱۱) بعض دفعہ ابراہیم علیہ السلام کی رویت غم و ہم دور ہونے۔ خیر نصیب ہو نے وسعت دنیاوی اور ہدایت یافتہ ہونے کی دلیل ہے۔ (۱) بعض علما تعبیر نے کہا ہے۔ کہ ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا ( گناہ گار ) والد کی نا فرمانی کی علامت ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support