khwab ki tabeer hhay se

khwab mein hont dekhna

ہونٹ))لب

khwab mein hont dekhna

khwab mein hont dekhna

khwab mein hont dekhna

ہونٹ))لب

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔  کہ خواب میں لبوں کا دیکھنا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے۔ اور پینے کالب اوپر کے لب سے بہتر ہے ۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لب خواب میں خویش اور قریبی ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اوپر کالب اپنی جگہ سے زائل ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زوال میں ہو گا۔ اور پینے کے لب کی بھی یہی تاویل ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا بیچ کا لب کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا، یا عورت اس کو ہلاک کرے گی۔

اور اگر دونوں لب گرے ہوئے دیکھے۔

دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ چغل خور ہو گا ۔ اور اگر اپنے لبوں کو درد مند دیکھے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے لب آپس میں جڑے ہیں اس طرح کہ کھل نہیں سکتے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کا کام رکے گا ۔ اور اگر عورت اپنے لب پر سیاہ تل دیکھے ۔تو دلیل ہے کہ اس کی عزت زیادہ ہوگی۔

حضرت جابر مغلی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

۔ اگر دیکھے کہ اپنالب دانتوں میں پکڑ کر زخمی کیا ہےدلیل ہے کہ اس کا جھگڑا ہو گا  جس سے ہلاکت کا خوف ہوگا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سوجے ہوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کے لب سرخ ہوگئے ہیں دلیل ہے کہ حاکم بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے لب سبز یا سفید ہیںدلیل ہے کہ دوستوں کی وجہ سے غم کھائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے لب کمزور اور ضعیف ہیں دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ۔

اگرخواب میں اوپر کا لب لڑکوں اور نیچے کا لب لڑکیوں پر دلیل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support