khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein joron ka dard dekhna

خواب میں جوڑوں کا درد ہونا

khwab mein joron ka dard dekhna khwab mein joron ka dard dekhna

khwab mein joron ka dard dekhna

:خواب میں جوڑوں کا درد ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا

1
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے جوڑ درد کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اُس کے قبضہ سے مال جائے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کا سر درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت گناہ کئے ہیں۔ تو بہ کرے اور صدقہ دے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے۔” فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيْضًا أَوْبِهِ أَذًى مِنْ رَاسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكِ”۔ (جو شخص تم میں سے بیمار ہے یا اُس کے سر میں تکلیف ہے تو روزوں کا فدیہ یا صدقہ یا قربانی ادا کرے۔)۔

3

اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی درد کرتی ہے تو فساد دین اور غم و اندوہ کی دلیل ہے۔

4

اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ درد کرتی ہے دلیل ہے کہ کوئی اس کو حق کا راستہ دکھائے گا۔

5
اور اگر دیکھے کہ اس کا کندھا درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا

6

اور اگر دیکھے کہ اُس کی ناک درد کرتی ہے اور یا اُس کی زبان میں نقصان ہے۔ دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس کا وبال اُس پر آئے گا

7

اور اگر یہ خواب سوداگر دیکھے تو دلیل ہے کہ تجارت میں جھوٹ بولے گا۔

8

اور اگر اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو صلاح اور پارسائی کی دلیل ہے،۔

9

اور اگر دیکھے کہ اُس کا تالو درد کرتا ہے اور سوجا ہوا ہے دلیل ہے کہ کسی کے حق سے منکر ہو گا۔

10

اور اگر دیکھے کہ اُس کا منہ درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے سے اندوہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کی گردن درد کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس کے ذمے امانت ہے اور وہ ادا نہیں کرتا ہے۔

11

اور اگر دیکھے کہ اُس کا پیٹ درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اُس نے مال حرام کھایا ہے۔

12

اور اگر دیکھے کہ اُس کی کمر درد کرتی ہے دلیل ہے کہ اپنے سردار سے آزردہ ہو گا۔

13

اور اگر دیکھے کہ اُس کا پہلو درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ خویشوں کے باعث درد دیکھے گا اور بیمار ہو گا۔

14

اور اگر دیکھے کہ اس کا جگر درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند پر مہربان ہو گا اور اگر ہاتھ میں درد دیکھے۔ دلیل ہے کہ ہمسایہ کے بھائی پر ظلم کرے گا اور اگر دیکھے کہ انگلی میں درد ہے تو دلیل ہے کہ کینہ ور ہو گا۔

15

اور اگر دیکھے کہ ناف میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کو ستائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل میں درد ہے دلیل ہے کہ فساد کرے گا۔

16

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاخانے کی جگہ میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ فساد اور حرام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سرین میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ اپنوں اور دوستوں پر ظلم کرے گا۔

17

اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ عاجزوں پر مہربانی نہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے جسم پر داغ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔

 

khwab mein joron ka dard dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support