khwab ki tabeerkhwab ki tabeer khay se

khwab mein khacher dekhna

خواب میں خچر دیکھنا

khwab khwab mein khacher dekhnamein khacher dekhna  khwab mein khacher dekhna  khwab mein khacher dekhna

 

 

:خواب میں خچر دیکھنا

1

 بغل دیکھنا سفر اور ولد ز نا احمق آدمی پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ اس کا باپ ماں کی غیر جنس سے ہوتا ہے۔

2

کسی نے دیکھا کہ وہ سفید پیشانی اور سفید پاؤں والا خچر پر سوار ہو کر قبلہ کی طرف چلا ہے تو یہ صاحب خواب کے حج کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

3

اور اگر قبلہ کے علاوہ کسی دوسرے سمت کو چلا تو یہ شرف کے ساتھ سفر کرنے کی دلیل ہے۔

4

 خچر پر سواری طول عمر اور بانجھ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔

5

 زین اور اس کے متعلقات سمیت خچر دیکھنا خوبصورت اور ادیبہ عورت کی علامت ہے اور اس کو مذکورہ اشیاء سے خالی دیکھنا فائدہ مند سفر کی دلیل ہے ۔

6

 خواب دیکھا گویا کسی دوسرے کے خچر پر سوار ہے تو اشارہ ہے کہ صاحب خواب مالک خچر کی بیوی سے غلط کاری کریگا ۔

7

 خچر پر الٹا بیٹھنا زنا کی علامت اور ایسا ہو کر سفر کر رہا ہے تو یہ قطع وہم کی دلیل ہے ۔

8

کسی نے خچر دیکھا مگر اس پر سواری دشوار ہوئی تو اپنے سے کمتر کی طرف سے سازش میں مبتلا ہونے کی دلیل اور مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

9

 کسی نے دیکھا کہ وہ بہت سے خچروں کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ بہت سے غلاموں کا مالک بنے گا۔

10

 کسی نے خواب میں خود کو خچر پر سوار ہوتے دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے شدید مخالف اور مکار دشمن پر کامیابی حاصل کر یگا ۔

11

 یہی خواب عورت دیکھے تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے۔

12

 کسی نے خواب میں بچہ جننے والی خچرنی کا مالک ہوا تو یہ مال کی زیادتی کی دلیل ہے۔ اگر بچہ جن نے تو مال کی زیادتی یقینی ہو جاتی ہے۔

13

 خچر پر لدے ہوئے بوجھ کے اوپر بیٹھنا را کب کے لئے بہتری کی علامت ہے ۔

14

 نامعلوم و بے مالک خچر کمینے خبیث اور ذلیل مرد پر دلالت کرتا ہے۔

15

 کالے رنگ کے بغل پر سوار ہونا بانجھ مالدار عورت کی علامت ہے۔

16

اگر خواب میں خچر کو کسی انسان سے منازعت کرتے ہوئے دیکھے تو یہ نشانی ہے کہ صاحب منازعت ولد الزنا ہے ۔

17

 کسی نے دیکھا کہ وہ خچر بن گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی معیشت سفر پر چلے گی ۔

18

 خچر سے گرنا مرتبہ سے گرنے کی دلیل ہے۔

19

 خواب میں خچرنی کا دودھ پینا بقدر شرب لبن غم واندوہ پہنچنے کی دلیل ہے۔

20

خچر کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے بھی کی جاتی ہے۔ غلام انتہائی محنتی منتفع النسل ، عزت و شرف قید و بند کثیر النفع اسفار ۔

21

 حضور علیہ کی خچر کو دیکھنا صاحب امر کے عہد کی تجدید رزق میں برکت رفعت و عزت کے حصول لوگوں کے اس سے منتفع ہونے کے لئے قریب ہونے کی دلیل یے۔

 

khwab mein khacher dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support