khwab ki tabeerkhwab ki tabeer jeem se

khwab mein jubba dekhna

خواب میں جبہ دیکھنا

khwab mein jubba dekhna khwab mein jubba dekhna

khwab mein jubba dekhna

 

:خواب میں جبہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ جُبہ خواب میں عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کے پاس فراخ اور پاکیزہ جُبہ ہے تو دلیل ہے کہ۔ اُس کی عورت نیک رائے اور نیک سیرت ہے اور اگر اُس کے خلاف دیکھے۔ تو اُس کی عورت بد خواہ اور ناموافق ہے۔

2

اور اگر دیکھے کہ اس کا جُبہ پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ۔ مرد اور عورت میں جدائی پڑے گی۔

 

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ خواب میں سردی کے موسم میں اپنے جسم پر جُبہ دیکھنا نیک ہے اور چار وجہ پرہے۔ اول عورت۔ دوم قوت۔ سوم شادی۔ ، چهارم منفعت۔ اور پرانا اور میلا جُبہ غم واندوہ ہے۔

 

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے

1

کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اُس کے پاس جُبہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور۔ اُس کا رنگ سبز ہے تو دلیل ہے کہ پاک دین عورت کرے گا۔

2

اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاس سفید اور نیا چوغہ ہے۔ تو دلیل ہے کہ پارسا اور با امانت عورت کرے گا۔ اور اگر زرد دیکھے تو بیمار عورت کرے گا۔ اور اگر میلا دیکھے تو فکر مند اور غمناک عورت کرے گا۔

3

اور اگر سرخ جُبہ دیکھے تو عورت عیش پسند ہو گی اور اُس سے موافقت نہ کرے گا۔

khwab mein jubba dekhna

جبه

1
 خواب میں اپنے آپ کو جبہ پہنتے ہوئے دیکھنا عجمی عورت کیساتھ شادی کرنے کی دلیل ہے۔

2

رنگا ہوا جبہ پہننا محبت کرنے والے بیٹے پر دلالت کرتا ہے۔

3

جبہ کے اوپر کا حصہ روٹی کا ہونا حسن دین کی دلیل ہے ۔

4

 کسی عورت کا خواب میں ایسا جبہ پہننا جسکا آستر سمور کی کھال کا ہو۔ کسی ظالم و غاصب قسم کے آدمی کے ساتھ تعلق کر کے اپنے شوہر کے ساتھ خیانت کرنے پر دلالت کرتا ہے اور۔ اسکی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے۔ درازی عمر۔ مالداری۔ کبھی فقیری۔

5

 گرمی کے موسم میں جبہ پہنتے ہوئے خود کو دیکھنا عورت کی طرف سے غم پہنچنے۔ یا تفرض یا مرض یا محبوس ہونے  یا عورت کی طرف سے تکلیف پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔ اہل عرب کا خواب میں جبہ پہنے دیکھنا۔ دشمن سے جنگ کی دلیل ہے۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support