khwab ki tabeerkhwab ki tabeer hay se

khwab mein khateeb dekhna

خواب میں خطیب دیکھنا

khwab mein khateeb dekhna khwab mein khateeb dekhna

khwab mein khateeb dekhna

:خواب میں خطیب دیکھنا

1

 خواب میں خطیب طہارت، خشوع و تقوی، گناہوں سے تو بہ بلند مرتبہ دارزئی عمر مالداروں کی جانب سے اچھائی اچھائیوں کا حکم دینے والے اور برائیوں سے روکنے والے پر دلالت کرتا ہے۔

2

اگر کنواری لڑکی یا کنوارالڑ کا خواب میں خطیب کو دیکھے تو اس کی شادی کا اشارہ ہے۔

3

 اگر خواب میں خود کو خطیب دیکھے تو جس منصب کے قابل ہے وہ منصب حاصل ہوگا ۔

4

اگر خود کو سفید لباس میں ملبوس دیکھے تو بلند مرتبہ اور کشادگی رزق کی دلیل ہے ۔

5

 اگر سیاہ لباس پہنے دیکھے تو اپنے ہم عمروں میں بزرگی حاصل ہوگی یا پھر ایسی مصیبت نازل ہوگی جو رسوائی کا باعث ہو۔

6

اگر کوئی شخص موسم حج میں خطبہ دے تو اسے زمانہ کی امانت نصیب ہوگی یا جو اس کے گھر میں اس منصب کا اہل ہے اسے یہ منصب حاصل ہو جائیگا۔ یا صاحب خواب کا نام نیکی میں مشہور ہوگا یا پھر یہ خواب آفات کے نزول کی دلیل ہے۔

7

جو شخص دیکھے کہ بہترین خطبہ پیش کر رہا ہے اور اچھی نماز پڑ رہا ہے نیز اپنا خطبہ اور نماز مکمل بھی کرتا ہے اور لوگ تو جہ سے سن رہے ہیں تو وہ کسی شہر کا والی بنے گا اور لوگ اس کے مطیع ہو نگے ۔

8

 اگر دیکھے کہ خطبہ یا نماز مکمل نہیں کی تو دلیل ہے خلافت سے معزول ہوگا ۔

9

 اگر غیر مسلم خود کو خطبہ دیتے دیکھے تو مسلمان ہوگا یا جلد اس دنیا سے کوچ کر جائیگا ۔

10

اگر عورت خود کو وعظ کہتی دیکھے اگر وعظ میں اچھی باتیں کہہ رہی ہے تو حصول قوت کی دلیل ہے اگر اس کے وعظ میں حکمت کی باتیں نہیں ہیں تو ایسی عورت برائی میں مشہور ہوگی ۔

11

اگر کوئی حکمران دیکھے کہ اس کا خطبہ منقطع ہو گیا مکمل نہیں ہوا تو اس کی سلطنت زوال پذیر ہوگی ۔

12

 اگر عورت خود کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھے تو اس کی صالح مرد سے شادی ہوگی ۔

13

اگر عورت خود کو جمعہ کے دن ایسے خطبہ دیتی ہوئی دیکھے جیسے خطیب خطبہ دیتا ہے تو اس کا خاوند سے طلاق دے گا اور یہ حرام کاری سے بچہ کو جنم دیگی ۔

 

khwab mein khateeb dekhna

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!

Adblock Detected

Please Disable ad blocker for my support